تمام طالبات 80فیصد سے زیادہ نمبر سے کامیاب ،
ہرسال کی طرح اس سال بھی جامعہ ام سلمہ توپچانچی دھنباد کی طالبات نے اپنے اسکول کا ریکارڈ برقرار رکھا ، میٹرک میں مسلسل سولہ سال سے ام سلمہ کی کامیابی سوفیصد ، واضح ہوکہ جامعہ ام سلمہ ایک رھائشی مدرسہ ھے جہاں ریاست کے مختلف ضلعوں کے علاوہ بہار ، بنگال اور اڈیشہ کے متعدد خطوں کی لڑکیاں تعلیم حاصل کرتی ہیں ، اس سال جامعہ کی33 طالبات نے میڑک کا امتحان دیا اور سب نے اسی فیصد تا 89 فیصد تک نمبر حاصل کئے ، ام سلمہ کی ایک خوبی یہ بھی ہیکہ میٹرک کے ساتھ عالمہ کا بھی کورس کروایا جاتا ہے ،جس میں اسلامک قانون ، قرآن کا ترجمہ وتفسیر ، حدیث شریف ، عربی گرامر وعربی لنگویج ، اسلامی تاریخ ، ھوم سائنس کی تعلیم اور ٹریننگ دی جاتی ہے ،
You Might Also Like
رابطۂ مدارسِ اسلامیہ صوبۂ جھارکھنڈ کا اجلاس عاملہ اختتام پذیر
۶ صفر المظفر ۱۴۴۵ ہجری مطابق 24 اگست 2023 بروز جمعرات بوقت 10 بجے دن جامعہ ابی بکر صدیق رحمت...
ام سلمہ دھنباد میں پروفیسر فہیم اختر صاحب کا ،، خواتین چیلنجوں کا مقابلہ کیسے کریں ،،کے موضوع پر لیکچر،،
علم دین سب سے قیمتی سرمایہ ہے ، اس کا مقابلہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں کرسکتی ، دنیا میں سب سے قیمتی وہ ہوتا ہے جو علم میں ٹھوس اور مضبوط ہو ، آج فتنوں کا بازار گرم ہے ، ارتداد کی لہریں چل پڑی ہیں ، طرح طرح کے آزمائشوں کا سامنا ہے ، اور ان آزمائشوں کا حل صرف قرآن اور سنت نبوی میں ہے ، اللہ تعالیٰ نے آپ کو سازگار ماحول اور نورانی فضا میں دنیا کا سب سے قیمتی اور سب سے یقینی...
امارت شرعیہ کے مولانا سہیل ندوی بھی چل بسے: از-آفتاب ندوی دھنباد
بات ندوہ کی اور نوے کی دہائی کی ھے ، زمانہ مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابو الحسن ندوی اور ندوہ کے نامور مہتمم مولانا محب اللہ صاحب لاری , ڈاکٹر عبد اللہ عباس صاحب ندوی ،مولانا معین اللہ صاحب ندوی ، مولانا سید رابع صاحب حسنی کا ھے ، اساتذہ میں مولانا سید عبد الغفارصاحب نگرامی ، مولانا ابو العرفان خاں ندوی ، مولانا محبوب الرحمن صاحب ازہری ، مولانا حبیب الرحمن صاحب سلطانپوری ،مولانا سید واضح رشید صاحب ندوی،شیخ التفسیر مولانا مولانا برھان الدین سنبھلی ،شیخ الحدیث...
مولانا محب اللہ لاری ندوی ایک مثالی منتظم ومربی: از ۔ آفتاب ندوی دھنباد
ندوۃ العلماء کے نامور مہتمم (زمانۂ اہتمام 1969تا1993) مولانا محب اللہ صاحب لاری رح( 1905-- 1993)کی حیات وخدمات پر (مولانا محب اللہ لاری ندوی علیگ -حیات وخدمات ) کے نام سےابھی چند روز پہلے ایک کتاب چھپ کر منظر عام پر آئی ہے ، کئ سالوں سے اس کتاب کا شدت سے انتظار تھا ، اس کتاب کی اہمیت کے کئی اسباب ہیں ، مولانا لاری کا چوبیس سالہ دور اہتمام ندوہ کی تاریخ میں بڑی اہمیت رکھتا ھے ، مفکر اسلام مولانا سید ابو الحسن...