مفتی نذر توحید کی شخصیت امیر شریعت جھارکھنڈ کےلیے نہایت موزوں:مولانا محمد الیاس مظاہری
مجلس علماء جھارکھنڈ کے اجلاس میں علماء و حفاظ کی موجودگی میں صدر مجلس علماء مولانا صابر مظاہری کے ذریعہ امارت شرعیہ جھارکھنڈ کے قیام کے اعلان پر اظہار مسرت کرتے ہوئے جمعیۃ علماء گریڈیہہ کے نائب صدر اور جامعہ عثمان بن عفان کے مہتمم مولانا محمد الیاس مظاہری نے کہا کہ اس ضرورت کا احساس ایک عرصے سے کیا جا رہا تھا کہ مسلمانان جھارکھنڈ کے مسائل کے حل کےلیے صوبائی سطح پر امارت قائم کی جائے،اللہ کا شکر ہے کہ جھارکھنڈ کے علماء و اکابر نے اس جانب توجہ کی۔مزید مقام مسرت ہے کہ امارت شرعیہ جھارکھنڈ کے لیے بطور امیر شریعت جس عظیم ترین شخصیت کا انتخاب کیا گیا ہے،وہ لائق صد تبریک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حضرت مفتی صاحب اپنی علمی حیثیت اور عملی جہدوکاوش کے جس مقام پر فائز ہیں،وہ فقید المثال ہے۔انہوں نے اس دعا پر اپنی گفتگو مکمل کی کہ اللہ پاک حضرت مفتی صاحب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ان سے ہم مسلمانان جھارکھنڈ کو ان سے خوب خوب استفادے کی توفیق عطا فرمائے۔