جمعیت علماء جھارکھنڈ کی مجلسِ منتظمہ کا اہم اجلاس 8 اکتوبر کو:الحاج شاہ عمیر


مہمان خصوصی حضرت مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم عمومی جمعیت علماء ہند ہوںگے
رانچی: جمعیت علماء جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری الحاج شاہ عمیر نے بتایا کہ جمعیت علماء جھارکھنڈ کی مجلسِ منتظمہ کا اہم اجلاس 8 اکتوبر 2026، بروز جمعرات چندوا مدرسہ خیرالعلوم میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں جمعیت کے موجودہ حالات، تنظیمی امور اور آئندہ کے پروگراموں پر تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔الحاج شاہ عمیر کے مطابق اجلاس صبح10 بجے سے شروع ہوگا، جس میں جمعیت کے ذمہ داران اور اراکین شرکت کریں گے۔ اجلاس کے دوران اہم تنظیمی امور پر تبادلۂ خیال کے ساتھ مختلف پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔انہوں نے جمعیت کے تمام ذمہ داران اور اراکین سے اجلاس میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنی قیمتی آراء اور مشوروں کے ذریعے جمعیت کے کاموں کو مزید مؤثر اور بامقصد بنانے میں تعاون کریں۔

اس پروگرام کے مہمان خصوصی حضرت مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم عمومی جمعیت علماءہند ودیگر حضرات تشریف لارہے ہیں۔چار پروگرام ہونا طے پایاہے۔ پہلا اجلاس مجلس منتظمہ و مدعوئین خصوصی جمعیت علماء جھارکھنڈ وقف صبح 10 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک،مقام مدرسہ خیرالعلوم چندوا ٹوری ضلع لاتیہار،دوسرا،اجلاس خواتین اسلامیہ،مقام جامع مسجد چندوا،11:30 سے 1بجے تک،تیسرا،اجلاس سدبھائونا منچ،بعد نماز ظہر،چندوا ٹوری لاتیہار،چوتھا،اجلاس عام بعد نماز مغرب،جامع مسجد بالوماتھ،لاتیہار میں ہونا ہے۔







