مجلس علماء جھارکھنڈ کی رکنیت سازی کی مدت میں توسیع، 28 اگست تک جمع ہوں گے فارم


رانچی، 20 اگست: (عادل رشید) مجلس علماء جھارکھنڈ کی انتخابی کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر رکنیت سازی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب مجلس علماء جھارکھنڈ کی رکنیت کے لیے ممبرشپ فارم اور 100 روپے رکنیت فیس جمع کرنے کی آخری تاریخ28 اگست 2026 مقرر کی گئی ہے۔انتخابی کمیٹی کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق رکنیت سازی کے لیے نئی مدت21 اگست سے 28 اگست 2026تک مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل رکنیت سازی کی مدت 26 جولائی سے 20 اگست 2026 تک مقرر تھی۔مجلس علماء جھارکھنڈ نے تمام متعلقہ افراد سے اپیل کی ہے کہ مقررہ تاریخ کے اندر ممبرشپ فارم مکمل کرکے جمع کریں اور مجلس علماء جھارکھنڈ کی ترقی، فروغ اور تنظیم کو مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور تعاون پیش کریں۔ آن لائن اور آف لائن دونوں سہولتیں دستیاب ۔رکنیت سازی کے لیے آن لائن اور آف لائن دونوں طریقے اختیار کیے گئے ہیں
آن لائن فارم جمع کرنے کے لیے مولانا صادق حسین ندوی سے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔آف لائن فارم جمع کرنے والے افراد اپنا فارم مجلس علماء جھارکھنڈ کے دفتر، راعین مسجد، یا مولانا اصغر مصباحی، یا مولانا حسا ن ندوی ،یاحافظ زبیر کو آف لائن جمع کر سکتے ہیں۔ فارم جمع کرنے اور رکنیت فیس ادا کرنے کا وقت صبح 11 بجے سے شام 6 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ فارم جمع کرانے کے بعد متعلقہ افراد سے رسید حاصل کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔دیگر اضلاع میں رکنیت کے فارم متعلقہ ضلع کے صدر یا جنرل سیکریٹری کے پاس جمع کرائے جا سکیں گے۔انتخابی کمیٹی نے کہا کہ رکنیت سازی کا یہ مرحلہ مجلس علماء جھارکھنڈ کو مزید مضبوط اور منظم بنانے کے ساتھ ساتھ آئندہ انتخابی عمل کو شفاف اور مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔مجلس علماء جھارکھنڈ کی انتخابی کمیٹی کے کنوینر حضرت مولانا اصغر مصباحی نے تمام ذمہ داران اور کارکنان سے مقررہ مدت کے اندر رکنیت سازی کا عمل مکمل کرنے کی اپیل کی ہے۔








