All India NewsBlogJharkhand News

دھنوار ریلوے اسٹیشن سے مدینہ ٹریولز کے ذریعے 90 عازمینِ عمرہ روانہ: مولانا الیاس مظاہری

Share the post


دولت پسند ہے نہ خزانہ پسند ہے
فوٹو
رانچی: یہ کلام جھارکھنڈ،کے معروف نقیب جناب حضرت مولانا مفتی منیرالدین صاحب قاسمی نے بدھ کے روز دھنوار ریلوے اسٹیشن پر پیش کیا۔ موقع تھا مدینہ ٹریولز کے ذریعے 90 عازمینِ عمرہ کی روانگی کا۔مولانا الیاس مظاہری نے ملک اور ریاست کی خوشحالی، امن و سلامتی اور بھائی چارے کی دعا کرتے ہوئے قافلے کو روانہ کیا۔ تمام عازمین نے کہا کہ مولانا الیاس مظاہری کی ٹیم جو وعدہ کرتی ہے، اسے پورا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا الیاس مظاہری کی خدمات کا ریکارڈ بہترین ہے اور امید ہے کہ زیارت کے دوران کسی قسم کی پریشانی پیش نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ، بہار، اڈیشہ، آسام اور مغربی بنگال میں مدینہ ٹریولز ایک قابلِ اعتماد ادارہ ہے۔ حضرت مولانا الیاس مظاہری کی قیادت میں 90 عازمین راجدھنوار ریلوے اسٹیشن سے دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔راجدھنوار ریلوے اسٹیشن پر بڑی تعداد میں لوگ عازمین کو رخصت کرنے پہنچے۔ انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے، گلے مل کر دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔مدینہ ٹریولز کے ڈائریکٹر مولانا الیاس مظاہری نے کہا کہ مدینہ ٹریولز کا مقصد یہ ہے کہ دیہی اور دور دراز علاقوں کے غریب افراد بھی آسانی کے ساتھ عمرہ ادا کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ مدینہ ٹریولز کے ہر قافلے کے ساتھ علمائے کرام موجود ہوتے ہیں،

جن کی نگرانی میں عمرہ مکمل کروایا جاتا ہے۔تمام عازمین کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حرم سے تقریباً 400 میٹر کے فاصلے پر چار ستارہ ہوٹلوں میں قیام کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ جھارکھنڈ کے ذوق کے مطابق کھانے سمیت عمرہ کے دوران تمام ضروری سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔اس موقع پر مفتی منیرالدین نے کہا کہ مدینہ ٹریولز پورے ملک میں اپنی بہترین خدمت اور جذبۂ خدمت کے لیے پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ عمرہ سفر کے لیے ہمیشہ قابلِ اعتماد انتظامات کا انتخاب کریں۔مولانا عمر کی نگرانی میں 90 افراد پر مشتمل قافلہ روانہ ہوا۔اس موقع پر تاراناکھو کے صدر محمد مختار انصاری، قاری ضمیر الدین ، حافظ اسلام، مولانا فیروز، مولانا سفیان، مولانا آفتاب، حافظ اسلم. آفتاب عالم، سابق مکھیا سبدر علی، محمد جبریل انصاری، تاریخ انور، ماسٹر سرفراز عالم، بابا اسلام، محمد شمشاد، حافظ ثناء اللہ سمیت متعدد معزز شخصیات موجود تھیں۔

Leave a Response