All India NewsBlogJharkhand News

ٹنڈھل میں جلسہ تعمیر مکتب و اصلاح معاشرہ آج

Share the post

رانچی: نیو ودھان سبھا، رانچی کے تحت آنے والے ٹنڈھل، نیا سرائے میں 3؍ مئی 2026ء بروز اتوار بعد نماز مغرب ایک عظیم الشان جلسہ تعمیر مکتب و اصلاح معاشرہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کی سرپرستی مولانا پرویز حیدر مظاہری، مہتمم مدرسہ دارالسلام سملیا، رانچی کریں گے۔ جبکہ صدارت قاری اشرف الحق مظاہری، ناظم اعلیٰ مدرسہ عالیہ عربیہ ، پترا ٹولی ،کانکے انجام دیں گے۔ جبکہ پروگرام کے مہمان خصوصی مولانا منصور عالم مظاہری، مدرس مدرسہ عالیہ عربیہ، پترا ٹولی کانکے ہوںگے۔ ان کے علاوہ اس پروگرام میں اور بھی مقامی علماء حضرات کی تشریف آوری ہوگی۔ پروگرام کی نظامت حافظ عبدالعزیز ، متعلم مدرسہ دارالسلام ، سملیا انجام دیں گے۔ نعت خوانی کے لئے قاری نثار دانش، لوہردگوی کو مدعو کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام مولانا قسیم قاسمی ، امام و خطیب جامع مسجد ٹنڈھل کی زیر حمایت منعقد ہوگا۔ ٹنڈھل انجمن کمیٹی کے صدر جہانگیر عالم اور سکریٹری عبد القادر انصاری نے مقامی حضرات و آس پاس کے لوگوں سے اس پروگرام کی شرکت کی اپیل کی ہے۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں جملہ نوجوانان ٹنڈھل کی محنت رنگ لاتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

Leave a Response