Jharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand News

دل کو روشن کرنے کے لئے اللہ کا ذکر ضروری ہے

Share the post

پکوڑیا میں اصلاحی مجلس سے مفتی محمد سفیان قاسمی کا خطاب اور بیعت

پاکوڑ جھارکھنڈ

پاکوڑ ضلع کے تحت واقع بلاک پکوڑیا میں بعد نماز مغرب ایک اصلاحی مجلس منعقد ہوئی جس میں ذکر سے قبل بیان کرتے ہوئے شیخ طریقت عارف باللہ قطب الاقطاب حضرت مولانا پیر عرفان مظاہری چشتی قادری گڈا جھارکھنڈ (ادام اللہ فیوضھم) کے خلیفہء مجاز مفتی محمد سفیان قاسمی نے کہا کہ اللہ کا ذکر کثرت کے ساتھ کرنے سے دل کا زنگ دور ہوتا ہے، عبادت میں حلاوت پیدا ہوتی ہے اور دل روشن و منور ہو جاتا ہے بلکہ اسی سے اللہ کا تقرب بھی حاصل ہوتا ہے اس لئے ہمیں کثرت کے ساتھ اللہ کا ذکر کرنا چاہئے، مجلس ذکر کے بعد کئی افراد حضرت مفتی صاحب کے ہاتھ پر بیعت ہوئے جن میں ماسٹر محمد حسین، محمد ارشد، محمد سیف اللہ ، عبد البارک اور محمد شاہد وغیرہ وغیرہ شامل ہیں. اس مجلس میں جامع مسجد پکوڑیا کے امام مفتی محمد نور عالم قاسمی حافظ محمد نسیم اور محمد منصار کے علاوہ حضرت مولانا پیر عرفان مظاہری رح کے تین خلفاء مولانا عبد الحمید صاحب رگھو ناتھ پور ،مولانا بشیر الدین صاحب قاسمی آلودہا ، اور مولانا محمد عثمان صاحب رگھو ناتھ پور بھی شامل تھے.

نیز جامع مسجد پکوڑیا میں جمعہ کی نماز سے قبل بھی حضرت مفتی محمد سفیان قاسمی کا خطاب ہوا جس میں انھوں نے تعلق مع اللہ اور محبت الہی کے موضوع پر گفتگو کی، مفتی صاحب نے کہا کہ ہمیں اس پر دھیان دیتے رہنے کی ضرورت ہے کہ ہمارا رشتہ اللہ پاک سے کتنا مضبوط ہے اور ہمارے دلوں میں اللہ کی محبت کتنی ہے، بزرگان دین اسی مقصد کے تحت محنت و مجاہدہ کرواتے ہیں تاکہ ہمارے دلوں میں اللہ کی محبت موجزن ہو جائے، کیونکہ جس قدر اللہ کی محبت زیادہ ہوگی اللہ کی نظر میں بھی وہ بندہ اتنا ہی محبوب ہوگا.

Leave a Response