اٹکی ضلع رانچی میں آل انڈیا نعتیہ مشاعرہ آج، تیاری پوری
جھارکھنڈ، بہار، بنگال، اڈیسہ کے 50 ہزار سے زائد لوگوں کی شرکت کا امکان
عادل رشید
رانچی:جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی ضلع کے اٹکی میں آل انڈیا نعتیہ مشاعرہ و افتتاح حفظ قرآن 9 مئی بروز منگل بعد نماز مغرب منعقد کی گئی ہے۔ جس کی تیاری لگ بھگ پوری کر لی گئی ہے۔اس نعتیہ مشاعرہ کی صدارت جھارکھنڈ کی شان فاطمہ ایجوکیشنل اینڈ ٹرسٹ کے چیرمین حضرت مولانا نسیم انور ندوی کریں گے اور نظامت جھارکھنڈ کے ہر دلعزیز نوجوان عالم دین جامعہ عثمان بن عفان کے چیرمین حضرت مولانا محمد الیاس مظاہری کریں گے۔اس پروگرام کے مہمان خصوصی جھارکھنڈ سرکار کے وزیر فلاح جناب حفیظ الحسن ،جھارکھنڈ سرکار کے سابق وزیر جناب بندھو ترکی ہوں گے۔پروگرام کی شروعات جھارکھنڈ کے مشہور ومعروف تالی قرآں مدرسہ عالیہ عربیہ کانکے کے مدرس قاری صہیب احمد کی تلاوت قرآن پاک سے ہو گی۔
جبکہ نقابت نقیب ہندوستان مجاہد حسنین حبیبی کریں گے۔اس نعتیہ مشاعرہ میں جناب ہاشم فیروز آبادی،جناب دل خیرآبادی، جناب اسعد اعظمی،جناب قاری جمشید جوہر،جناب شمشیر جہاں، جناب عزیز پرتاپگڑھی،جناب ممتاز اطف ،جناب نثار دانش،جناب اکرم نواز،جناب حافظ جمال،جناب قاری مسلم،جناب کوثر کلام،جناب قاری فیصل رحمانی،جناب قاری عبدالحسیب،جناب قاری اختر، جناب سفیان حیدر،شامل ہوں گے۔حضرت مولانا نسیم انور ندوی نے کہاکہ انشاء اللہ یہ پروگرام ایک تاریخی پروگرام ہوگا۔اس کی تیاری پوری کر لی گئی ہے۔مولانا نے لو گوں سے شرکت کی اپیل کی ۔مولانا نے مزید کہاکہ ہمارے یہاں فاطمہ اکیڈمی گرلس اینڈ بوائز دونوں میں داخلہ جاری ہے۔ جتنے بھی شعراء کرام ہیں وہ سبھی بعد نماز ظہر تک پہنچ جاینگے۔

You Might Also Like
इस स्वतंत्रता दिवस, देखिये देशभक्ति, शौर्य और बलिदान की कहानी ‘बॉर्डर 2’ का वर्ल्ड टेलीविजन प्रीमियर, सिर्फ ज़ी सिनेमा पर
मुंबई, अगस्त 2026: इस स्वतंत्रता दिवस, ज़ी सिनेमा बॉर्डर-2 के वर्ल्ड टेलीविज़न प्रीमियर के साथ भारतीय सशस्त्र बलों के शौर्य,...
मुफ्ती अब्दुल्लाह अजहर कासमी की दुआओं के साथ मदीना ट्रेवल्स से 139 जायरीन उमरा के लिए रवाना
रांची, 31 जुलाई। हर मुसलमान की ख्वाहिश होती है कि उसे अपनी जिंदगी में हज और उमरा की सआदत नसीब...
मरहूम हाजी हुसैन अंसारी साहब के नाम पर हो मुख्यमंत्री अल्पसंख्यक कोचिंग योजना : तनवीर अहमद
रांची, 30 जुलाई।सामाजिक कार्यकर्ता तनवीर अहमद ने झारखंड सरकार द्वारा शुरू की गई मुख्यमंत्री अल्पसंख्यक कोचिंग योजना का स्वागत करते...
مدینہ ٹریولس علماء کرام کی قیادت میں عمرہ کی خدمات فراہم کرنے والا ایک معتمد ادارہ ہے مولانا الیاس مظاہری
سرزمین تاراناکھو بسگی میں عظیم الشان زیارتِ حرمین شریفین کانفرنس کا انعقاد بسگی تاراناکھو( گریڈیہ ): گزشتہ شب بسگی تاراناکھو...









