Saturday, July 27, 2024
Garhwa News

گڑھوامیں پہلی جون کو انعقاد کاجائیگا ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس، ناظم اعلی مولاناقطب الدین رضوی پہونچے گڑھوا،تیاری کمیٹی کی ہوئ تشکیل ڈاکٹریسین انصاری صدراور مولاناطبیب عالم سیکرٹری منتخب

 

گڑھوا:- مدرسہ تبلیغ الاسلام گڑھوامیں ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ ضلع گڑھواکے علماء کرام، ائمہ مساجد، ذمہ داران ملت اور انجمنوں کے عہدیداران کی اہم نشست مجاہددوراں مولانامفتی مجاہدحسین رضوی کی صدارت میں منعقدہوئ جس کی نظامت متحرک وفعال رہنمانقیب ھندمولاناطبیب عالم نے کی اور جملہ معززحاضرین کاصمیم قلب سے تعارف کرایا، جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ریاستی نائب سرپرست مشہور معالج ڈاکٹریسین انصاری اورادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی شریک ہوے نشست میں پورے گڑھواضلع کے جیدعلماء کرام، مانند سماجی کارکنان نے شرکت فرمائی 
، نشست کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے مدرسہ تبلیغ الاسلام کے مدرس حافظ وقاری کمال الدین نے کیا
مدرسہ کے مہتمم الحاج حافظ شمیم احمد صاحب مہمانوں کاوالہانہ استقبال کیا،مولانالیاقت حسین رضوی نے کہاکہ ادارہ شرعیہ قائدایل سنت علامہ ارشدالقادری علیہ الرحمہ کی عظیم یادگار ہے اسے سینچناہم سب کافریضہ ہے، مولانامفتی محمودعالم مصباحی شمسی نے کہاکہ ادارہ شرعیہ تحریک بیداری امت مسلمہ کے لئے امید کی نئ کرن ہے، ڈاکٹریاسین انصاری علماء کرام کی کثرت دیکھ کر خوشی کااظہار کیااور کہاکہ ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کانفرنس علماء کرام کی قیادت میں بہترسے بہترہوگی ہم سب کوچاہیئے کہ متحدہوکراخلاص کے ساتھ اپنے اپنے خدمات انجام دیں، مفتی ذاکرحسین مصباحی نے کہاکہ ملک و ملت کے خدمات کاجوانداز علامہ ارشدالقادری میں تھاوہی انداز ورمق مولاناغلام رسول بلیاوی اور مولاناقطب الدین رضوی کاہے، مفتی ظاہرحسین مصباحی نے کہاکہ مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ جملہ ارباب حل وعقد کااہل گڑھوا پر احسان ہے کہ انہوں نے ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کانفرنس گڑھوامیں منعقد کرنے کی منظوری عطافرمایا، مفتی ابصارعالم مصباحی نے کہاکہ ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کارواں کی آمد مئ/جون ماہ پلامو کمشنری بالخصوص گڑھوامیں ہورہی ہے تہ دل سے جملہ علماء، ائمہ مساجد وعامۃ المسلمین استقبال کو تیار ہیں،
 مولانامفتی رجب علی مصباحی نے کہاکہ ادارہ شرعیہ کی تحریک کے ایجنڈے مسلمانوں کے سلگتے مسائل ہیں،ڈاکٹرعسجدانصاری نے کہاکہ قوم وملت کی ہمہ جہت ترقی اور قومی ہم آہنگی کے لئے بیداری لاناضروری ہے، مشہورسماجی کارکن جناب نسیم اختر نے کہاکہ ادارہ شرعیہ کی تحریک وقت کی ضرورت ہے ہم سب ملکر گڑوامیں تاریخ سازاجلاس کرینگے،
صدراجلاس مولانامفتی جاہدحسین رضوی نوری نے مبسوط گفتگوفرماتے ہوے کہاکہ اپنی شناخت کے ساتھ ملی وسماجی خدمات کوانجام دیناہمارانصب العین ہے انہونے کہاکہ ادارہ شرعیہ قوم کی امانت ہے اسے مضبوط کرناہے اور جسطرح علامہ ارشدالقادری علیہ الرحمہ بانی ادارہ شرعیہ نے بے لوث خدمت کی انہیں کے راستے پرچل کوہمیں اہم کردارنبھاناہے، مہمان خصوصی ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولاناقطب الدین رضوی نے نشست میں تشریف فرماسینکڑوں علماء، ائمہ مساجد وذمہ داران سے مخاطب ہو کر کہا کہ آج جس طرح ملک عزیزھندوستان میں پیارے نبی حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں شرپسندعناصر گستاخی  کررہے ہیں مسلمان اسے قطعی برداشت نہیں کرسکتا، انہوں نے کہاکہ موب لنچنگ، مسلم بےقصور نوجوانوں کو مبینہ طور پر دہشت گردبتاکر گرفتار کرنااور مسلمانوں کو حراساں کرناعام سی بات ہوگئ ہے ہرطرف ظلم کے بادل چھائے ہوے ہیں، ناظم اعلی نے کہاکہ ہمارے معاشرے میں ارتدادکے معاملے اور مطالبہ جہیزکے معاملے بڑی تیزی سے بڑھ رہے ہیں جو تشویشناک ہے، شہروقصبوں میں منشیات کے عادی نوجوان ہورہاہے، مرکزی وریاستی حکومتیں مسلم اقلیت کے حقوق کو سلب کررہی ہیں زبان اردو کے ساتھ لگاتار ناانصافیاں ہورہیں ہیں ان تمام تر سلگتے مسائل کے حل، مسلم سینفٹی ایکٹ، حقوق کی بازیابی اور اصلاح معاشرہ کے لئے مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ کے زیراھتمام  غازئ ملت علامہ غلام رسول بلیاوی کی قیادت اور علماء، مشائخ، خطبا، اسکالرز، شعراء کی نیابت میں بہار، جھارکھنڈ، بنگال، اڑیسہ میں ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس ہورہی ہے اب تک تین مرحلے کااجلاس ہوچکااب چوتھے مرحلے کی تیاریاں جاری ہیں یہ تحریک ملک میں ایک منفردالمثال تحریک ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔واضح ہوکہ تحریک کے چوتھے مرحلے کاآغاز 23 مئ سے ہورہاہے یہ تحریک بیداری اجلاس بہار، جھارکھنڈ، بنگال، اڑیشہ کے تمام اضلاع میں ہوناہے، بہت سے اضلاع میں کانفرنس کامیابی کے ساتھ ہوچکی ہے۔
۔اخیرمیں بالاتفاق فیصلہ ہواکہ مرکزی ادارہ شرعیہ کے زیراھتمام، غازئ ملت علامہ غلام رسول بلیاوی کی قیادت اور علماء اہل سنت ضلع گڑھواکی نیابت شان وطن کی حمایت اور سبھی انجمنوں کی وساطت سے پہلی جون 2023 بروز جمعرات بعد نماز عشاء مدرسہ تبلیغ الاسلام کے وسیع میدان میں “ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس ” بہت ہی تزک واحتشام کے ساتھ منعقد ہوگی۔نشست میں تیاری کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئ جس میں صدرجناب ڈاکٹریسین انصاری ،مولاناطبیب عالم طبیب سیکرٹری، محمد نسیم احمد ومعصوم عالم جوائنٹ سیکرٹری، حافظ الحاج شمیم احمد نائب صدر اور مفتی مجاہدحسین سرپرست منتخب ہوے۔تیاری کمیٹی 53 /افراد پرمشتمل ہے جبکہ 92 /افراد کو کنونراور 150/ افرادکو رضاکارنامزدکرنے کااختیار تیاری کمیٹی کو دیاگیاہے۔

نشست میں متذکرہ افراد وذمہ داران کے علاوہ عبیداللہ حق انصاری، مولاناالیاس شمسی، مولاناشہادت حسین، مولاناضیاءالمصطفی، عبدالرقیب عزیزی، مولانازبیراختر، مولاناراحت پلاموی، توحیدرضا، مولاناعبدالحکیم رضوی، مولانامقبول اختر، محمداشرف رضا، مفتی شہزادعالم مصباحی، محمدسمیع اللہ، حافظ مبارک، شفیع الزماں، مولاناعبدالقادر سراجی، مفتی یونس رضاقادری، مولانابلال احمد، مولانا شاہد رضا صباح کی، قاری سفیرالدین رضوی، عاشق الرحمن، مولاناارشادالحق فیضی، مولانافیاض نوری، عزیزانصاری، اکبرعلی، شکیل احمد، منصورعالم، پرنس خان، معین الدین قریشی، محمد رستم انصاری مکھیا، افتخارعالم، محمدنیازالدین، محمدشمشیر عالم اور دیگرافراد شامل تھے نشست کااختتام حضرت مولانامفتی مجاہدحسین نوری رضوی کی دعاؤں پرہوا، تیاری کمیٹی کے منتخب سیکرٹری مولاناطبیب عالم طبیب نے اعلان کیاکہ تیاری کمیٹی کی اگلی نشست ناظم اعلی مولاناقطب الدین رضوی کی ھدایت پر 14/ مئ کو گڑھوامیں ہوگی۔

طبیب عالم طبیب
9523694133

Leave a Response