All India NewsBlogfashion

مدرسہ صوت القرآن کی جانب سے طلباء کے درمیان گرم جیکٹوں کی تقسیم

Share the post

مدرسہ صوت القرآن، چھوٹا تالاب، ہند پیڑھی، رانچی کی جانب سے موسمِ سرما کے پیشِ نظر مدرسے میں زیرِ تعلیم طلباء کے درمیان گرم جیکٹیں تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر مدرسے کے طلباء میں خوشی و مسرت کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ مدرسے کی جانب سے طلباء کی تعلیمی ضروریات کے ساتھ ساتھ ان کی سہولت اور ضروریات کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے، تاکہ بچے اطمینان اور خوشی کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

مدرسہ انتظامیہ کا مقصد صرف تعلیم دینا ہی نہیں، بلکہ طلباء کی بہتر تربیت، دیکھ بھال اور ان کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھنا بھی ہے۔

اللہ تعالیٰ مدرسہ صوت القرآن کے تمام معاونین، مخیر حضرات اور اس نیک کام میں حصہ لینے والوں کو بہترین بدلہ عطا فرمائے، ان کے رزق و مال میں برکت عطا فرمائے اور مدرسے کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین!

منجانب:
انتظامیہ مدرسہ صوت القرآن
چھوٹا تالاب، ہند پیڑھی، رانچی، جھارکھنڈ

Leave a Response