مدرسہ کلیةالبنات (پرہےپاٹ،رانچی) میں 13/اپریل 2025 بروز سنیچر سے داخلہ شروع


رانچی: مدرسہ کلیةالبنات (پرہےپاٹ،رانچی) 13/اپریل 2025 بروز سنیچر کو ان شاءاللہ کھل جاۓگا، اور 13/اپریل سے 22/اپریل 2025 بروزمنگل تک نیا داخلہ لیا جاۓ گا۔
مدرسہ کلیةالبنات پرہےپاٹ،راتو،رانچی (جھارکھنڈ) کے مہتمم حضرت مولانا عبداللہ ندوی نے اخباری بیان جاری کر کہا کہ امسال ادارہ میں نیا داخلہ درجہ ابتدائی دوم (خصوصی) سےعالمہ خامسہ و درجہ حفظ میں داخلہ لیا جاۓ گا۔ ،نیا داخلے کے لئے 15/ مارچ 2025 سے ہی داخلہ فارم دیا جا رہا ہے۔ اپنی اپنی بچی کے داخلے کے خواہشمند حضرات 10/اپریل 2025 بروز جمعرات تک کلیةالبنات آکر آفس سے داخلہ فارم حاصل کر لیں۔ اس لئے کہ جن بچیوں کے گارجین حضرات پہلے داخلہ فارم لے جا چکے ہیں پہلے انھیں بچیوں کا داخلہ لیا جاۓ گا۔ ان بچیوں کا داخلہ ہو جانے کے بعد
اگر ادارہ میں جگہ کی گنجائش رہتی ہے تو ہی بعد آنے والی بچیوں کا داخلہ لیا جاۓگا۔ 8 سال سے کم عمر کی بچی کا داخلہ نہیں۔ داخلہ کے لئے مطلوبہ کا غذات: بچی کا آدھار کارڈ، بچی کے گارجین والد یا والدہ کا آدھار کارڈ، بچی کے پاسپورٹ سائز دو عدد فوٹو،۔ مطلوبہ کاغذات نہ ہونے کی صورت میں داخلہ نہیں ہو گا۔ اس لیے داخلہ کے خواہش مند طالبہ عزیز سے گذارش ہے مطلوبہ کا غذات کے ساتھ وقت مقررہ میں جامعہ پہنچ کر داخلہ کی کاروائی مکمل کروائیں۔ زیادہ جانکاری کے لیے مذکورہ نمبر پر 9934121272, 8521522804 رابطہ کریں۔ مہتمم مدرسہ کلیةالبنات پرہےپاٹ،راتو،رانچی (جھارکھنڈ)
