Saturday, July 27, 2024
Ranchi News

دارالعلوم سلیمانیہ سلیمان نگر پسکا نگڑی میں جلسہ دستار بندی 19 کو

رانچی:دارالعلوم سلیمانیہ سلیمان نگر ساہر بسیلہ پسکا نگڑی رانچی میں جلسہ دستار بندی و پیام انسانیت کانفرنس 19 فروری کو۔مدرسہ کے مہتمم حضرت مولانا جسیم الدین نعمانی نے بتایاکہ جلسہ کی تیاری شروع ہو چکی ہے۔جلسہ کی صدارت رانچی شہر کے قاضی شہر مفتی قمر عالم قاسمی کریں گے۔ جس کے مہمان خصوصی حضرت مولانا سید اسجد مدنی نائب صدر جمعیت علماء ہند،حضرت مولانا عبدالعلی فاروقی لکھنو،حضرت مولانا محمد اختر حسین مظاہری مہتمم مدرسہ عالیہ کانکے ہوں گے۔ جس کی نظامت حضرت مولانا مفتی عبداللہ ازہر قاسمی کریں گے۔جلسہ کا آغازجھارکھنڈ کے مشہور قاری قرآں جناب قاری صہیب احمد نعمانی استاذ مدرسہ عالیہ کانکے کریں گے۔مدرسہ ھذا کے مہتمم مولانا جسیم الدین نعمانی، اور حافظ نور حسن نے بتایاکہ اس جلسے میں 46 حفاظ کرام کے سروں پر دستار فضیلت باندھی جائے گی۔اس جلسہ دستار بندی میں مفتی شہاب الدین قاسمی،مولانا خالد حسین قاسمی، مفتی محمد انور قاسمی ،مولانا فیروز،مولانا اکرام الحق عینی،نعت خواں میں مولانا عمر عبداللہ قاسمی، مسیح الدین،قاری محمد یونس ہوں گے۔

Leave a Response