حواری مسجد کربلا چوک رانچی کے خطیب مدرسہ حسینیہ کڈرو رانچی کے مایہ ناز مفتی و مدرس، قاضی شہر رانچی جھارکھنڈ سرکار حضرت مولانا مفتی محمد قمر عالم قاسمی نے آج اپنے جمعہ کے پرمغز خطاب میں یونیفارم سول کوڈ کے سلسلے میں تفصیلی اور سیر حاصل گفتگو کی انہوں نے بتلایا کہ یونیفارم سول کوڈ کا مطلب ہوتا ہے ہندوستان میں رہنے اور بسنے والے ہر شہری کے لیے یکساں قانون چاہے وہ شہری کسی بھی مذہب اور ذات سے کیوں نہ تعلق رکھتا ہو یعنی یونیفارم سول کوڈ میں شادی طلاق سمیت زمین جائیداد کی تقسیم بھی سبھی مذاہب کے لیے یکساں قانون نافذ ہوگا۔ابھی چند دنوں قبل 22ویں لاء کمیشن اف انڈیا نے عوام تمام شہریوں مذہبی اداروں پنچایتوں انجمنوں سے یونیفارم سول کوڈ پر رائی طلب کی ہے ہمیں ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اپنا فریضہ انجام دینا چاہیے اور اپنے اپنے ارا سے لا کمیشن آف انڈیا کو مطلع کرنا چاہیے ،ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ سرکار اگر ائین ہند اور دستور کے خلاف کوئی قانون بنائے تو ہم آواز بلند کریں، یونیفارم سول کوڈ بھی ائین ہند اور دستور کے خلاف ہے اس کے خلاف اگر ہم آواز اٹھا رہے ہیں تو یہ غلط بات نہیں ہے،یہ انتہائی کھوکھلی اور بچکانہ بات ہے یونیفارم سول کوڈ ہندوستان کے مختلف فرقوں میں اتحاد پیدا کرے گا مثال کے طور پر اپ کچہری کوٹ میں چلے جائیں مسلمان مسلمان کے خلاف مدعی ہے ہندو ہندو کے خلاف مدعی ہے ان دونوں مسلمانوں کا سول کوڈ ایک ہے اور ان دونوں ہندوؤں کا سول کوڈ ایک ہے لیکن یہ مسلمان مدعی جو دوسرے مسلمان مدعی علیہ کے خلاف آیا ہے کہ اس کو ہرانے کے در پہ ہے اس کو ہتکڑی لگانا چاہتا ہے ذلیل کر کے جیل میں بند کرنا چاہتا ہے حالانکہ دونوں کا ائین اور شرعی قانون ایک ہے، حیرت ہوتی ہے کہ اس ملک میں اتنے پڑھے لکھے، سمجھدار اور دانشور قسم کے لوگ اس کو بار بار کیوں اٹھاتے ہیں اور اس کے لیے کیوں کوششیں کی جاتی ہیں۔ہمارے ملک کا مسئلہ یونیفارم سول کوڈ نہیں ہے ہمارے ملک کا مسئلہ بے روزگاری ہے ہمارے ملک کا مسئلہ مہنگائی ہے ہمارے ملک کا مسئلہ نوجوانوں کی تعلیم سے محرومی ہے ہمارے ملک کا مسئلہ صحت کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور اس کے وسائل کا فقدان ہے ہمارے ملک کا مسئلہ سیاست کی دنیا میں اخلاقی اقدار سے بالکل محروم ہو جانا اور ازاد ہو جانا ہے ہمارے ملک کے مسائل کرپشن اور اور رشوت کو ختم کرنا ہے ہماری پوری سوسائٹی کرپٹ ہو چکی ہے کوئی کام چھوٹا ہو یا بڑا زمین آپ کی انجینیئر آپ کا مزدور اور ٹھیکیدار آپ کے اینٹ بالو سیمنٹ گٹی اور چھر آپ کے لیکن مکان دکان بنانے کے لیے نقشہ چاہیے اور وہ نقشہ پاس نہیں ہوتا کیونکہ اس میں رشوت چاہیے اور کوئی شعبہ ایسا نہیں جس میں کرپشن نہ ہو صوبائی شعبہ جات ہوں یا مرکزی شعبہ جات ہوں ہر ہر شعبے میں کرپشن ہے۔مفتی صاحب نے آگے بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ
You Might Also Like
مکاتب دینیہ کے نظام کو مستحکم ومنظم کر نے کےلئے دوروزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
رانچی :مسجد حراء ملت کالونی، پتھل کودوا رانچی میں دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے زیر نگرانی مکاتب و...
مجلس علماء جھارکھنڈ کے آفس سکریٹری بنے مولانا حسان ندوی
ضلعی کمیٹی کی تشکیل کے کام میں تیزی لانے کا فیصلہرانچی/لوہردگا: لوہردگا میں مجلس علماء جھارکھنڈ کی ایک اہم نشست...
माही के अंतर्गत गवालाटोली हिन्दपीड़ी में मेडिकल कैम्प संपन्न, डेंगू, चिकनगुनिया, मलेरिया और टायफाइड की निःशुल्क जाँच हुई
राँची: 21 सितंबर 2023: मौलाना आजाद ह्यूमेन इनिशिएटिव (माही) ने रांची के हिंदपीड़ी गवालाटोली में डेंगू, चिकनगुनिया, मलेरिया और टायफाइड...
फ्री मेडिकल कैंप मरीजों की सेहत में बेहतरी की बुनियाद है : डॉ. रूमाना
रांची के सिठियो में निशुल्क चिकित्सा शिविर का आयोजन रांची : दूरदराज के इलाकों में रहने वाले गरीब लोगों को...