لہٰذا تمام وہ حضرات جنہوں نے ابھی تک رکنیت فارم نہیں بھرا ہے، وہ مقررہ مدت کے اندر اپنا رکنیت فارم ضرور بھر دیں، تاکہ انتخابی عمل میں بھرپور شرکت ممکن ہو سکے


مجلسِ علماء جھارکھنڈ
اہم اعلان
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مجلسِ علماء جھارکھنڈ کے تمام علماءِ کرام، حفاظِ عظام اور قراءِ کرام سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ جیسا کہ پہلے اعلان کیا جا چکا ہے، مجلسِ علماء جھارکھنڈ کے انتخاب کے پیشِ نظر 26 جولائی 2026 سے 20 اگست 2026 تک رکنیت سازی کا عمل جاری ہے۔
لہٰذا تمام وہ حضرات جنہوں نے ابھی تک رکنیت فارم نہیں بھرا ہے، وہ مقررہ مدت کے اندر اپنا رکنیت فارم ضرور بھر دیں، تاکہ انتخابی عمل میں بھرپور شرکت ممکن ہو سکے۔
واضح رہے کہ جن حضرات نے پہلے ہی باضابطہ رکنیت فیس ادا کرکے مجلسِ علماء جھارکھنڈ کی رکنیت حاصل کر لی ہے، ان کی رکنیت بدستور برقرار ہے، لہٰذا انہیں دوبارہ فارم بھرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان شاء اللہ ایسے تمام اراکین کی فہرست عنقریب جاری کر دی جائے گی، جس کے بعد متعلقہ حضرات اپنی رکنیت کی تصدیق بھی کر سکیں گے۔
تمام علماءِ کرام، حفاظِ عظام اور قراءِ کرام سے درخواست ہے کہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ اپنے حلقۂ احباب تک پہنچائیں، اور رکنیت سازی کی اس مہم میں بھرپور تعاون فرما کر مجلسِ علماء جھارکھنڈ کو مزید مضبوط، منظم اور فعال بنانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔
واللہ ولی التوفیق
انتخاب کنوینر، مجلسِ علماء جھارکھنڈ
(مولانا) اصغر مصباحی








