Saturday, July 27, 2024
Ranchi News

رمضان کا نچوڑ آخیر عشرے میں

 

رمضان کا نچوڑ آخیر عشرے میں 
رانچی: پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرے میں میں عبادت میں جس قدر مشغول رہتے تھے اتنا دوسرے مہینے یا دوسرے دنوں میں نہیں رہتے تھے۔ حدیث کا مفہوم۔خلاصہ یہ کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پورے رمضان المبارک مہینے کا اہتمام کرتے۔ اور آخری عشرے میں پوری جدوجہد محنت سے اللہ کے حضور میں میں دعا کرتے۔ اعتکاف کرتے۔ چونکہ کہ حدیث کے اندر آیا ہے کہ تم رمضان کے آخیر عشرے میں شب قدر کی تلاش کرو۔ جب ہم اعتکاف کریں گے، جب ہم اعتکاف میں بیٹھیں گے، تو آسانی کے ساتھ ہمیں شب قدر مل جائے گی۔ پچھلی امتوں کو اللہ پاک نے بڑی بڑی عمریں دی لیکن اس امت کی عمر کم ہونے کی وجہ سے اللہ پاک نے رمضان اور شب قدر جیسا بابرکت موقع عطا فرمایا۔ تاکہ یہ امت زیادہ سے زیادہ ثواب کما سکے۔
 قاری اسجد ازہر
مدرس مدرسہ حسینیہ کڈرو

Leave a Response