Tuesday, July 16, 2024
Hazaribag News

مفتی شمس الدین قاسمی کے سانحۂ ارتحال پر جمعیۃ علماء جھارکھنڈکا اظہار تعزیت

 

ہزاریباغ 19اگست:
جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے مفتی شمس الدین قاسمی کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے ان کے اہل خانہ اورپسماندگان سے اظہارتعزیت کیاہے۔
مفتی شمس الدین قاسمی ایک بافیض عالم تھے،فرقِ باطلہ پر ان کی گہری نظر تھی،دارالعلوم سے فراغت کے بعد اپنے علاقہ کو اپنی علمی،اصلاحی، دعوتی خدمات کا مرکز بنایا۔اصلاحِ عقیدہ کے عنوان سے ان کی خدمات قابل ِ قدر ہیں۔مفتی صاحب ایک صاحبِ قلم عالم تھے،وہ مناظرہ بھی تھے،اپنے علم وتحقیق کی وجہ سے سنتھال پرگنہ میں علماء کے درمیان ان کی منفردپہچان تھی۔ان کے سانحۂ ارتحال سے بلاشبہ علمی حلقہ سوگوار ہے۔
مفتی صاحب مرحوم علاقہ میں مختلف دین،ملی خدمات کے ساتھ جمعیۃ علماء پاکوڑ کے سرگرم رکن تھے،وہ جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کی مجلس عاملہ کے بھی  مدعوخصوصی تھے۔
اللہ تعالیٰ مفتی صاحب مرحوم کی مغفرت اوران کے درجات کوبلندفرمائے اور پسماندگا ن کو صبر جمیل کی دولت سے نواز دے۔
مفتی محمدشہاب الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے ضلعی جمعیۃ کے ذمہ داروں،ارباب مدارس اور ائمۂ مساجد سے مفتی صاحب مرحوم کے لیے دعاء مغفرت اور ایصال ثواب کی درخواست کی۔

Leave a Response