برسا منڈا ایوارڈ سے نوازے گئے فاطمہ اکیڈمی کے بانی نسیم انور ندوی و تبسم فاطمہ


پولیس پبلک رپورٹر نے کیا تھا تقریب کا انعقاد
رانچی : ریڈیشن ہوٹل میں منعقد ایک پر وقار ایوارڈ تقریب میں فاطمہ اکیڈمی اٹکی گرلس اینڈ بوائز کے فاونڈر ڈائریکٹر نسیم انور ندوی اور کو فاونڈر تبسم فاطمہ کو تعلیم کے میدان میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں برسا منڈا ایوارڈ سے نوازا گیا ہے.
یہ ایوارڈ ماہانہ میگزین پولیس پبلک رپورٹر کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا.

یہ ایوارڈ جھارکھنڈ کے قبائلی آبادی کے عظیم مجاہد آزادی انقلابی رہنما برسا منڈا کے نام پر دیا جاتا ہے
اس موقع پر متعدد میدان سے وابستہ شخصیات اور سماجی کارکنان کو بھی یہ اعزاز دیا گیا.
نسیم انور ندوی نے١٩٩٨ میں رانچی سے ٢٢ کلومیٹر دور اٹکی میں معیاری تعلیمی کی بنیاد ڈالی اور لڑکیوں کے لیے ایک ایجوکیشنل کیمپس قائم کیا ہے.
یہ ادارہ ایسے وقت میں قائم ہوا جب بچیوں کی تعلیم کا کوئی بندوبست نہیں تھا.
اس موقع پر نسیم انور ندوی نے کہا کہ یہ میرے لیے ایک حوصلہ،کا باعث ہےپولیس پبلک رپورٹر کا شکریہ ادا کیا
انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں اس طرح کے اعزازات کی تقریبات سماج کی رہنمائی کا سبب بنتی ہے ہیں

تقریب کے دوران مہمانانِ گرامی نے نسیم انور ندوی کی خدمات کو بھرپور سراہا اور ان کے ادارے کو جھارکھنڈ کی تعلیمی ترقی کے لیے ایک مشعل راہ قرار دیا۔
یہ تقریب نہ صرف تعلیمی اور سماجی خدمات کے اعتراف کا ایک اہم موقع تھی بلکہ معاشرے میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور مثبت سماجی تبدیلی کی جانب قدم بڑھانے کا بھی عکاس تھی۔
