Saturday, October 5, 2024
Blog

جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کےزیراہتمام ۲۲؍ ستمبر۲۰۲۴ کو ہونے والی کانفرنس اب ماہ اکتوبر میں ہوگی : ڈاکٹرمحمد اصغرمصباحی

رانچی :جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری مولانا ڈاکٹرمحمد اصغر مصباحی نےملت اسلامیہ کے نام ایک اپیل جاری کرتے ہوئے فرمایا کہ جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کےزیراہتمام جوتحفظ اوقاف کانفرنس ۲۲ ستمبر ۲۰۲۴ کو مولاناآزا د ہال انجمن پلازہ مین روڈ رانچی میںمنعقد ہوناتھا ۔ نہایت معذرت کے ساتھ عرض گزار ہوں کہ چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر وہ فی الحال ملتوی کردی گئی ہے ۔ مولانامصباحی نے مزید فرمایا کہ مذکورہ پروگرام کی اہمیت وافادیت کے مد نظر ماہ اکتوبر میں مذکورہ کانفرنس ہوناطے ہے ۔ مرکزی دفتر جمعیۃ علماء ہند سے مشورہ کے بعد انشاء اللہ تعالی بہت جلد نئی تاریخ طےکرکے امت مسلمہ کو مطلع کردیاجائےگا۔

Leave a Response