ایوانِ غالب میں ادبی چوپال فاؤنڈیشن،دہلی کے زیرِ اہتمام ایوارڈ تقریب و کل ہند مشاعرے کاانعقاد


نئی دہلی، گزشتہ شب ادبی چوپال فاؤنڈیشن،دہلی کے زیرِ اہتمام ایوانِ غالب،نئی دہلی میں تنظیم کے صدر و بانی خمار دہلوی کے یومِ پیدائش کے موقع پر ایک شاندار کل ہند مشاعرہ و ایوارڈ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔پروگرام منعقد کرنے میں پنڈت پریم بریلوی،جنرل سکریٹری کا اہم کردار رہا.
مشاعرے کی صدارت ڈاکٹر سجاد سید نے کی۔قاضی نجم الاسلام نجم اور احترام صدیقی مہمانانِ خصوصی کے طور پر جبکہ ایڈمرل خرم نور، چاند خان چاند اور قاضی ظاہر بجنوری اور ڈاکٹر طاہر خان نے مہمانِ مکرم کی حیثیت سے شرکت فرمائی۔مشاعرے کی نظامت کے فرائض اسلم بیتاب نے انجام دئیے۔مشاعرے کا افتتاح مشترکہ ہاتھوں سے شمع روشن کرکے عمل میں آیا۔
مشاعرے سے قبل ملک کے مختلف شعراء کو اردو ادب کی نمایاں خدمات کے لئے ادبی چوپال فاؤنڈیشن-2026 ایوارڈز سے سرفراز کیا گیا۔ایوادڈ یافتگان میں استاد شمیم سردھنوی،او۔پی۔اگروال (سراج دہلوی)،اعجاز انصاری، پیکر پانی پتی،معید رہبرلکھنوی، تابش رامپوری اور
سلیم دریاپوری کے نام شامل ہیں۔ایوارڈز خوبصورت شیلڈ اورتوصیفی سرٹیفکیٹ پر مشتمل تھے۔

صدرِ مشاعرہ،دیگرمہمانان اور سبھی ایوارڈ یافتگان کو یکِ بعد دیگرے گل پوشی کے علاؤہ شال بھی اوڑھائی گئی۔اس موقع پر تمام شعرائے کرام کو توصیفی اسناد بھی پیش کی گئیں۔اسلم بیتاب،جاوید عباسی اور ہما دہلوی نے صدر مشاعرہ کے علاوہ خمار دہلوی کو یوم ولادت کے موقع پر شال اوڑھا کر اور گلدستہ پیش کرکے خراجِ تحسین ادا کیا۔اعجاز انصاری نے بھی اپنی جانب سے خمار دہلوی کو شال اوڑھا کے یومِ ولادت کی مبارکباد پیش کی۔

ڈاکٹر سجاد سید نے اپنی صدارتی تقریر میں ادبی چوپال فاؤنڈیشن کی اس کاوش کو نہایت قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام نئی نسل کو ادب سے جوڑنے اور شعر و ادب کی روایت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مشاعرے کا آغاز وسیم جھنجھانوی کی نعتِ پاک سے کیا گیا۔مشاعرے میں جن شعراء نے اپنا کلام پیش کیا،ان کے اسمائے گرامی اس طرح سے ہیں:استاد شمیم سردھنوی، ڈاکٹر سجاد سید،خمار دہلوی او.پی. اگروال ‘سراج’ دہلوی، اعجاز انصاری، پیکر پانی پتی، تابش رامپوری،معید رہبر لکھنوی،سلیم دریاپوری،چاند خان چاند،سہیل فاروقی،خرم نور،پنڈت پریم بریلوی،اسلم بیتاب،جاوید عباسی،شکیل خان ساگر،قاضی ظاہر بجنوری، علامہ کمال حفیظی،حامد علی اختر، نعیم بدایونی،قاضی نجم الاسلام نجم،کامل راز دہلوی،سنجے گھائلِ اویس رائن سیہور، وسیم جھنجھانوی،احترام صدیقی،سریندر صفر،گولڈی غضب،اختر گورکھپوریِ عرشمان انصاری’عرش’،عاصم فراز انصاری،ہُما دہلوی اور طوبیٰ فراز انصاری۔

مشاعرے میں جن اہم شخصیات نے بحثیت سامعین شرکت کی ان میں خصوصی طور سے عبدالحق، وارث صدیقی،جاوید خاں،حاجی زبیر احمد،محمد افسر رائین سیہور،استاد قوال،ممتاز احمد(آر.این.آئی)، نیل سنیل، شاعر حالاتی،اکرام الدین انصاری،محمد سرفراز، محمد شہباز،حافظ انعام الحق،حاجی اسرار قریشی، محمد آہل انصاری،سمرین جہاں،شاکرہ خاتون،رفعت انجم انصاری،ثنا انجم انصاری،اریز انصاری کے نام شامل ہیں۔آخر میں ادبی چوپال فاؤنڈیشن،دہلی کے صدر و بانی خمار دہلوی نے سبھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مشاعرے کے اختتام کا اعلان کیا








