مجلس علماء جھارکھنڈ کی انتخابی بیٹھک 9 جلائی کو


رانچی:(عادل رشید)مجلس علماء جھارکھنڈ کی جانب سے تنظیمی امور کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ مجلس کے صدر حضرت مولانا صابر موہن پوری کی ہدایت کے مطابق مجلس کے جنرل سیکریٹری حضرت مفتی طلحہ ندوی کی جانب سے جاری دعوت نامے کے مطابق 23 محرم الحرام 1448ھ، بمطابق 9 جولائی 2026، بروز جمعرات، صبح 10:30 بجے ملی ہال، منٹو چوک، نزدراعین مسجد ہندپیڑھی، رانچی میں مجلس علماء جھارکھنڈ کے انتخاب کے سلسلے میںمجلسِ سربراہان، مجلسِ شوریٰ، مجلسِ عاملہ اور مجلسِ عمومی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوگا۔دعوت نامے میں تمام متعلقہ اراکین سے بروقت شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ اجلاس تنظیمی اعتبار سے نہایت اہمیت کا حامل ہے، لہٰذا تمام اراکین اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل خوش اسلوبی سے مکمل کیا جا سکے۔یہ دعوت نامہ مجلس علماءجھارکھنڈ کے جنرل سیکریٹری مفتی طلحہندوی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔








