Saturday, July 27, 2024
Blog

دینی وعصری علوم کاحسین امتزاج میڈ پبلک اسکول ریاستی سطح پرتعلیمی میدان میں‌ آگے،صاحب گنج جھارکھنڈ: ایم اے انصاری

ضلع‌کے‌برہروا،گمانی میں قائم میڈ پبلک اسکول دینی وعصری علوم کاحسین امتزاج ادارہ ہے جہاں صاحب گنج پاکوڑاورگڈاجھارکھنڈ سمیت بہار وبنگال کے طلبہ وطالبات بڑی تعداد میں زیرتعلیم ہیں
ملی جانکاری ہے مطابق یہ ادارہ ریاست جھارکھنڈ کے صف اول میں ہے جہاں دینی وعصری علوم کا بہترین انتظام ہے
موصولہ اطلاع کے مطابق یہ ادارہ سی بی ایس ای CBSE نصاب تعلیم کی موافقت کرتاہے یہاں دینی تعلیم کا بھی عمدہ انتظام ہے جس کےلئے ماہر،لائق وفائق اساتذہ کی خدمات حاصل ہیں
میڈ پبلک اسکول کےڈائرکٹر شیخ اسلم کمال مدنی صاحب نے جانکاریاں دیتے ہوئے مزید بتایا کہ طلبہ وطالبات کو اردو عربی انگلش بنگلہ جیسی مختلف زبانوں میں تقاریرکےلئے مشق کرایاجاتاہے اس پر مستقل محنت کی جاتی ہے تاکہ بچے عوام الناس کو دین وشریعت کے علاوہ سماج ومعاشرہ کے ڈھیر سارے موضوعات پرخطاب کرسکے
معلوم رہے کہ سولہ سالہ یہ ادارہ پورے علاقہ میں بڑے شہرہ کاحامل ہےاوراسے بڑی مقبولیت کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہےادارہ کے سلسلہ میں تعلیم یافتہ لوگوں کے بہتر رجحانات ہیں
اس ادارہ کو کئی بڑی علمی سیاسی سماجی شخصیات اور جماعت وجمعیت کی مقتدر ہستیوں کی زیارتوں کا شرف حاصل ھے ان سب کے بہتر تاثرات بھی ہیں
خیال رہے کہ میڈ پبلک اسکول کےکئی بچوں نے اعلی تعلیم کے حصول کےلئے جامعہ ملیہ دہلی اور الامین مشن کولکاتہ جیسے تعلیمی اداروں میں داخلہ لیا ہے
ذکر رہے کہ یہاں اسلامی شعائرووضع وقطع کی بڑی تاکید ہے پنج وقتہ نماز کے اھتمام کے ساتھ ساتھ ادعیہ و اذکار یادکرائے جاتے ہیں نیزخارجی اوقات میں کھیل کود کابھی اہتمام ہے صاف صفائی پر خاص توجہ دی جاتی ہے
توقع کی جاتی ہے کہ اس ادارہ کا‌مستقبل نہایت ہی تابناک ہوگا بامقصد تعلیم کی راہوں میں ہمیشہ گامزن رہے گااور یہ سماج ومعاشرہ کی ترقی قوم وملت کی بہتری کےلئے اچھارول ادا کرے گا

Leave a Response