Saturday, July 27, 2024
Ranchi Jharkhand News

انجمن ترقی اردو( ہند)رانچی ضلع کمیٹی کا انتخاب

آج مورخہ ۲جون بروز اتوار بمقام گلشن ہال،کربلا چوک ،رانچی میں انجمن ترقی اردو( ہند ) رانچی کی ضلعی کانفرنس زیر صدارت سید غفران اشرفی ۔منعقد ہوئی۔
کانفرنس کو بحیثیت مہمان خصوصی مرکزی نمائندہ ایم زیڈ خان نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ہم تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ ۲۲ اضلاع میں دسمبر اور جنوری میں اس ہدایت کے ساتھ اڈہاک کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں کہ تین ماہ کے اندر ممبر سازی کر انتخابی عمل مکمل کر لیا جاۓگا ۔ چار ضلعوں میں کانفرنس کرا کر انتخاب ہو چکا ہے۔ جون میں گریڈیہ ،ڈالٹن گنج،سمڈیگا،گملا،چترا،بوکارو،لاتیہار،جامتاڑا،گڈا،مدھوپور،دمکا کا انتخاب کرایا جاۓ گا ۔ ہم جھارکھنڈ میں انجمن کی مضبوط ،جمہوری اور سیکولر تنظیم کھڑی کرنا چاہتے ہیں تاکہ اردو مسائل کو لیکر جھارکھنڈ میں تحریک کھڑی کی جا سکے۔


مرکزی نمائندہ نے سرکار کے اس سرکلر پر ناراضگی کا اظہار کتے ہوے کہا کہ مقامی زبان کے مجوزہ سروے میں اردو کا نام ہٹا دیا گیا ہے جو ہمارے لۓ قابل قبول نہیں ہے۔ اس سے قبل والے سرکلر میں اردو کو مقامی زبان کے زمرے میں رکھا گیا تھا۔ یہ اردو زبان کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔ہم اسکی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور سرکار سے مانگ کرتے ہیں کہ اور دوسری مقامی زبانوں کی طرح اردو کو بھی مقامی زبان کی فہرست میں شامل کیا جاۓ تاکہ مجوزہ سروے کے توسط سے اردو صحیح صورتحال کا اندازہ لگایا جا سکے۔ آج بھی اردو کی بڑی آبادی اپنی مادری زبان اردو میں تعلیم حاصل کرتی ہے۔ انکے بنیادی حقوق سے انہیں صریحاً محروم نہ کیا جاۓ۔
کانفرنس کی شروعات میں ہندی کے مشہور ادیب و شاعر چوتھی رام یادو، سرجیت پاتر،اردو کے ادیب و افسانہ نگار سلام بن رزاق اور شاعر راشد انور راشد کے انتقال پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔


رانچی انجمن کے کنوینر شریف حسن مظہری نے اپنے تین ماہ کے کنوینر شپ میں کی گئی سرگرمیوں کی تفصیلی رپورٹ کانفرنس میں پیش کی جس پر بحث کے بعد اتفاق راۓ سے پاس کیا گیا۔ آمد و خرچ کی تفصیل بھی رکھی گئی ۔ ہاؤس نے اسے بھی اپنی منظوری دی۔
رانچی ضلع کی کمیٹی کا انتخاب جمہوری طریقے سے کرایا گیا ۔ انتخاب میں ذیل کے عہدیدارن منتخب کۓ گۓ:
۱۔سرپرست: سید غفران اشرفی۔۲ ۔شریف حسن مظہری
۲۔صدر: ڈاکٹر خالد سجاد
نائب صدر:١. حسیب اختر
۲۔ ڈاکٹر اقبال احمد
‌ ۳۔ ڈاکٹر نجمہ ناہید انصاری
سکریٹری: محمد شکیل
جوائنٹ سکریٹری: یاسمین لال
اسسٹنٹ سکریٹری:١. ڈاکٹر عالم آرا
۲۔ڈاکٹر محفوظ عالم
۳۔ ڈاکٹر ریحانہ محمد علی
خزانچی: ‌‌۔ قیصر عالم
نائب خڑانچی: شعیب عالم
مجلس عاملہ ۱۔ اپراجیتا مشرا، نگار سلطانہ، محمد الیاس،آفتاب عالم،محمد محسن
کانفرنس کی نظامت ایم زیڈ خان نے کی۔ اظہار تشکر ۔بدر وقار۔۔نے پیش کیا۔
حاضرین مجلس* جمشید قمر ،محمد شکیل،حسیب اختر،فردوس جہاں،آسمہ خاتون،عالم آرا،محمد نوشاد، ابو نصر، شریف حسن،مصمد ندوی،آفتاب عالم ،محمد محسن،معیظ الدین مرداہا،غلام ارجک وغیرہ
رانچی ضلع کی اگلی میٹنگ ۹ جون کو ۴ بجے گلشن ہال میں رکھی گئی ہے۔

Leave a Response