Monday, September 9, 2024
Ranchi News

مکتب خالد بن ولید میں پرجوش انداز میں یوم جمہوریہ منایا گیا

مکتب خالد بن ولید نیر مکہ مسجد ہند پڑھی رانچی میں پرجوش انداز میں یوم جمہوریہ منایا گیا
جسکی صدارت جناب قاری خالد سیف اللہ صاحب نعمانی مدرس مدرسہ عالیہ عربیہ کانکے پترا ٹولی نے کیا


اس پروگرام کا آغاز تلاوت کلام اللہ شریف سے کیا گیا جس میں خاص طور پر مومنہ کورس کی طالبات خصوصا شاہین شمیم،سیما قاسم ،زینب ناز، سمیہ آفرین، فرحین ناز، سعدیہ خانم، صالحہ کائنات، نورین ناز، عیناور دیا، ترنم، اور عطیہ فلک وغیرہم نے بہت ہی اچھے انداز میں نمایاں کردار ادا کیا
ساتھ ہی ساتھ مکتب کے چھوٹے چھوٹے طلبہ نے بھی اسلامک کوئز عقائد و مسائل اخلاقیات اسلامیات و تلاوت کلام اللہ شریف میں جم کر حصہ لیا
اس پروگرام کے مہمان خصوصی
جناب حضرت مولانا قاری انصار اللہ صاحب قاسمی امام و خطیب مدینہ مسجد ہند پڑھی رانچی ونگراں مکتب ہذا


جناب حضرت مولانا توفیق صاحب قاسمی امام خطیب مسجد ہارون جناب مولوی شہروں صاحب جناب حافظ تنویر صاحب نائب امام موتی مسجد ہند پڑھی رانچی

تمام آنے والے مہمان کرام نے خالد بن ولید کی زبردست تائید کی اور حوصلہ افزائی بھی کی اور آگے ہر طرح کی ممکنہ تعاون کرنے کی امید دلائی تعلیمی اعتبار سے تربیتی عتبار سے جو ممکن کوشش ہوگی انشاءاللہ کریں گے اس کا وعدہ کیا
اور ساتھ ہی ساتھ مومنہ کورس کے طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مستقبل کا روشن چراغ بتایا اور مکتب کو پھلنے پھولنے کی دعا بھی دی

Organized by Khalid bin Walid Health and Educational Welfare Trust

نوٹ مومنہ کورس 2024 کے لیے داخلہ شروع ہے آپ حضرات دیے گئے نمبر پر رابطہ کر مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں 7909060721
پرنسپل (حافظ) محمد راشد سیف اللہ مظاہری و جنرل سیکرٹری خالد بن ولید ہیلتھ اینڈ ایجوکیشنل ویلفیئر ٹرسٹ

Leave a Response