Saturday, July 27, 2024
Jharkhand News

مولاناقطب الدین رضوی کی قیادت میں نمائندہ وفد نے جھارکھنڈ وزیراعلی سے کی ملاقات

 

مولاناقطب الدین رضوی کی قیادت میں نمائندہ وفد نے جھارکھنڈ وزیراعلی سے کی ملاقات، کہااردوکے ساتھ ہوانصاف ہائ اسکول امتحان میں پاس اردوامیدواروں کی جلدہوبحالی، اقلیتی محکموں کی تشکیل میں ہوئ بہت تاخ
یرلوگوں میں ہے ناراضگی۔

رانچی:- ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی کی قیادت میں جھارکھنڈ ودھان سبھاکے چل رہے اجلاس کے دوران مختلف اہم موضوعات سے متعلق ایک نمائندہ وفد جھارکھنڈ کے وزیراعلی جناب ہیمنت سورین سے ملاقاتی وزیراعلی ملاقاتی چمبرمیں ملکرمیمورنڈم سپردکیااور کہاکہ ایک لمبے عرصے، سے جھارکھنڈ میں سنی وقف بورڈ، اقلیتی کمیشن، پندرہ نکاتی نفاذ کمیٹی، اقلیت فائنانس کارپوریشن کی مکمل تشکیل زیرالتواہے اور آج تک جھارکھنڈ اسٹیٹ اردواکیڈمی، جھارکھنڈ اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی تشکیل نہیں کی گئ جس کی وجہ سے ریاست بھرمیں اقلیتی طبقہ میں سخت ناراضگی دیکھی جارہی ہے اس پروزیراعلی نے یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد اقلیتی محکموں کی تشکیل کردی جائیگی اب مزید انتظار کرنا نہیں پڑیگا، نمائندہ وفد نے ایک اور میمورنڈم دیکرکہاہے کہ سی جی ٹی ٹی سی ای 2016 کی بحالی میں  امتحان میں ہوے پاس اردوامیدواروں کو اب تک محکمہ جاتی بحال نہ کرنا سر اس کرنا انصافی ہے پاس ہوے ان امیدواروں کا ڈی بی یعنی تعلیمی اسناد کی تصدیق بھی ہوچکی ہے مگر محکمہ تعلیم کے افسران اور جے ایس ایس سی نے ایک منظم سازش کے تحت اردوامیدواروں کو تقرری نامہ دینے سے روک رکھاہے اور حکومت کو جان بوجھ کراس معاملے میں الجھا دیاہے تاکہ بحال نہ کر ے کاٹھیکرا حکومت کے سرجاے اس پروزیراعلی مکمل بھروسہ دلایاکہ اس معاملے میں اردوامیدواروں کی کوئ غلطی نہیں ہے بلکہ محکمہ جاتی کچھ کمیاں رہ گئ ہیں جنہیں دور کرنے کی کوشش جاری ہے محکمہ جاتی کمیوں کے دفع ہونے کے بعد بحالی کی جائیگی ،وفد نے وزیراعلی کو جھارکھنڈ میں پرائمری ومیڈل اسکولوں کے ہونے والی بحالی میں بالخصوص اردوزبان کو شامل کر خالی شدہ اسامیوں پر اردوٹیچروں کی بحالی کی طرف توجہ دلایااور گزشتہ حکومت میں دانستہ طور پر اردو اسکولوں کے ہوے جبرامرجرکو منسوخ کردوبارہ اردواسکوں کے اسیٹس بحال کرنے پربھی وزیراعلی کاذہن مبذول کرایاگیاتو وزیراعلی نے واضح طور پر کہا کہ سب کے ساتھ انصاف کیاجائیگااور اردوٹیچروں کی بھی بحالی ثانوی اسکولوں میں بھی کی جائیگی ،نمائندہ وفد میں مولاناقطب الدین رضوی کے ساتھ اردوہائ اسکول پاس امیدوار یونین کی عزیزہ بانو، واصف انصاری،خورشیدعالم، اخترحسین، اردواسکول مرجر منسوخ آرگنائزیشن کے سربراہ محمد اقبال، محمد شمس الھدی اور شاکرحسین وغیرہ شامل تھے اس موقع پر ایم ایل ڈاکٹرعرفان انصاری بھی موجود تھے۔

Leave a Response