Saturday, July 27, 2024
Ranchi Jharkhand News

نفس کی قربانی روزہ کی قبولیت کا سبب

رانچی: رمضان المبارک کا مہینہ بڑی بابرکت مہینہ ہے۔ جس میں ہر کلمہ گو مسلمان اپنے خدا کو راضی رکھنے کی خاطر زیادہ سے زیادہ عمل کرتا ہے اور برائیوں کو انجام دینے کا ایک عیب سمجھتا ہے۔ جبکہ وہی انسان عام دنوں میں کئی گناہ کرتا ہے، اور اس کے بعد اپنے گناہوں پر نادم ہوتا ہے۔ مگر رمضان کی برکت ہے کہ مسلمان ہر چھوٹے سے چھوٹے گناہ بھی انجام دینے کو عیب سمجھتا ہے۔ جس طریقے سے مسلمان رمضان المبارک میں اپنے نفس پر قابو کرتا ہے، ویسے ہی اگر پوری زندگی کو رمضان سمجھ لے اور نفس کو قابو کر لے تو اس کے اندر کے سارے برائی دور ہو جائیں گے۔ خدا عبادت کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔ مگر ان عبادت گزاروں کو جو متقی ہوتے ہیں۔ متقی ہونے کے لیے ضروری ہے کہ وہ نفس کو قابو میں رکھے۔م اللہ کے رضا کے لیے۔
حضرت مولانا سید تہذیب الحسن رضوی امام و خطیب مسجد جعفر یہ رانچی۔

Leave a Response