Saturday, July 27, 2024
Dhanbad News

ام سلمہ دھنباد میں پروفیسر فہیم اختر صاحب کا ،، خواتین چیلنجوں کا مقابلہ کیسے کریں ،،کے موضوع پر لیکچر،،

 

علم دین سب سے قیمتی سرمایہ ہے ،  اس کا مقابلہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں کرسکتی ،  دنیا میں سب سے قیمتی وہ ہوتا ہے جو علم میں ٹھوس اور مضبوط ہو ،   آج فتنوں کا بازار گرم ہے ، ارتداد کی لہریں چل پڑی ہیں ،  طرح طرح کے آزمائشوں کا سامنا ہے ،    اور ان آزمائشوں کا حل صرف قرآن اور سنت نبوی میں ہے ، اللہ تعالیٰ نے آپ کو سازگار ماحول اور نورانی فضا میں  دنیا کا سب سے قیمتی اور سب  سے یقینی علم حاصل کرنے کا موقع دیا ھے ،  آپ کی ذمہ داری ہے کہ قرآن و حدیث میں  عبور حاصل کریں سیرت نبوی  میں مطالعہ وسیع کریں  آپ کے سامنے جو چیلینز ہیں اس کے مقابلے کیلیے یہی سب سے مؤثر ہتھیار ہے ،  ابھی آپ کے پاس وقت ہے کچھ بننے اور سنورنے کا   آپ یہاں سے ایک نمونہ بن کر جائیں اور وہ کام کریں جس سے دوسروں کو نفع ہو ، 
ان خیالات کا اظہار مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی حیدرآباد کے پروفیسر ڈاکٹر فہیم اختر ندوی صاحب نے جامعہ ام سلمہ دھنباد میں طالبات کو خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے اپنے مشاہدات و تجربات کی روشنی میں بتایا کہ آپ یقین مانئے کہ آپ دنیا کے سب سے مقدس وپاکیزہ جگہ میں ہیں ، میں جانتا ہوں اور اپنی آنکھوں سے دیکھتا ھوں کہ ماحول کتنا زہریلا اور فاسد ہو گیا ھے ، ہمارے مسلم بچے اور بچیاں فاسد اوربگڑے ھوئے ماحول کا تیزی سے سکا ر ھ رھے ہیں ، آپ یہاں ایسی تعلیم وتربیت سے آراستہ ھوں کہ زہریلے ماحول گمراہ ماحول میں نہ صرف یہ کہ آپ فطری اور صالح شاھراہ سے  نہ ہٹیں بلکہ دو سروں کو بھی  تباہی سے بچاسکیں
وہیں دوسری جانب شہر دھنباد کے نامور و فعال شخصیت ڈاکٹر اعجاز صاحب نے اپنے تاثرات میں فرمایا کہ ۔۔ میری بیٹیو ۔۔ تمہیں انمول بننا ہے تمہیں وہ کام کرنا ہے جس کا دوسروں کے ذہن میں تصور تک نہ ہو ،  آپ کا ہر عمل ہر کردار دوسروں کیلے نمونہ ہو ، 
اخیر میں جامعہ ام سلمہ دھنباد کے ڈائریکٹر مولانا آفتاب عالم صاحب ندوی نے  طالبات کو تعلیم کیلیے محنت پر ابھارتے   ہوئے فرمایا کہ ۔۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کا لاکھوں میں سے انتخاب کیا ھے  ہے یہ ایسی نعمت ہے جس کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے ، اب آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ وقت کا صحیح استعمال کرکے خود کو قیمتی بنائیں اور اس نعمت کا حق ادا کریں ، 
پروگرام کا آغاز جامعہ کی طالبہ فرحت سلطانہ کی تلاوت سے ہوا نعت نبی پیش کی گئی بعدہ ترانہ جامعہ پیش کیا گیا ،

Leave a Response