Saturday, July 27, 2024
Dumka News

پیر حضرت مولانا عرفان مظاہری،چشتی قادری سے بڑی تعداد میں لوگوں نے بیعت کی

 

مدرسہ خادم الاسلام برتلہ دمکا میں اصلاحی مجلس کا انعقاد

دمکا، جھارکھنڈ
مدرسہ خادم الاسلام برتلہ کی مسجد میں بعد نماز مغرب اصلاحی مجلس منعقد ہوئی جس میں خانقاہ عرفانیہ جہاز قطعہ گڈا سے تشریف لائے ہوءے پیر طریقت عارف باللہ حضرت مولانا پیر عرفان صاحب مظاہری چشتی قادری دامت فیوضھم کا انتہائی مؤثر بیان ہوا ،آپ نے اپنے بیان میں کہا اللہ پاک بندوں کو عطا کرنے کے لئے اپنے دامن رحمت کو پھیلاءے ہوءے ہیں، اپنے بندوں کو نوازش کرنے کے لئے اللہ پاک ہمہ وقت تیار ہے، اللہ پاک فرماتے ہیں کہ مجھ سے مانگ کر تو دیکھو میں تمھیں مالا مال کردوں گا، یہ اعلان کسی خاص بندے کے لئے نہیں بلکہ تمام بندوں کے لئے ہے، ایسے میں ہمیں چاہیے کہ اپنے پروردگار سے ضرور مانگیں، اللہ پاک ہر ایک کی دعا کو قبول کرتے ہیں شرط یہ ہے کہ وہ اس یقین کے ساتھ مانگے کہ اللہ پاک ضرور عطا فرمائیں گے. پیر صاحب نے فرمایا کہ جو بندے اللہ پاک سے مانگتے ہیں ان کو نہ صرف اللہ پاک عنایت فرماتے ہیں بلکہ ایسے بندوں سے اللہ بے حد خوش بھی ہوتے ہیں، اخیر میں حضرت پیر طریقت نے انتہائی رقت آمیز دعا فرمائی.
بیان و دعا کے بعد تقریباً سو سے زائد افراد نے پیر حضرت مولانا عرفان مظاہری کے ہاتھ پر بیعت کی. جن حضرات نے آپ کے ہاتھ پر بیعت کی ان میں سے کچھ کے اسماء گرامی یہ ہیں، مولانا نوشاد صاحب، مولانا شمشاد صاحب، حافظ شفیق صاحب، حافظ سیف الاسلام صاحب، محمد عبد القیوم، جمشید صاحب، محمد شمیم ،محمد شبیر، محمد شہاب الدین، محمد شمس الدین، محمد لقمان، محمد سلامت، عبد الحفیظ، محمد سعیدول،محمد شمس الحق، محمد مظہر، محمد جابر، محمد ذاکر، محمد قدم رسول محمد معظم، محمد کوثر، محمد علاء الدین، محمد سرتاج وغیرہ وغیرہ.اس موقع پر مدرسہ خادم الاسلام برتلہ کے مہتمم شاعر اسلام مولانا شمشاد  خادم صاحب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

Leave a Response