بقرعید کے موقع پر مدرسہ عالیہ کویاد رکھیں:قاری اشرف الحق


رانچی:مدرسہ عالیہ عربیہ کانکے پترا ٹولی رانچی کے مہتمم حضرت مولانا قاری اشرف الحق المظاہری نے ایک اپیل جاری کرتے ہوئے کہاکہ بقرعید و قربانی کے موقع پر آپ تمام اہلِ خیر حضرات سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ دینی تعلیم کے عظیم مرکز مدرسہ عالیہ عربیہ کانکے پترا ٹولی رانچی کے طلبہ، اساتذہ اور مدرسہ کی ضروریات کے پیشِ نظر اپنی قربانی کی کھال، مالی تعاون، صدقات، عطیات اور قربانی کے حصے مدرسہ کو دے کر ثوابِ دارین حاصل کریں۔آپ کا یہ تعاون غریب و نادار طلبہ کی دینی و عصری تعلیم، رہائش، کھانے پینے اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:”اللہ کے نزدیک سب سے محبوب عمل وہ ہے جس سے کسی مسلمان کو فائدہ پہنچے۔”آئیں! اس بابرکت موقع پر دینی اداروں کا ہاتھ مضبوط کریں اور اپنے صدقات و قربانی کے ذریعے دین کی خدمت میں حصہ دار بنیں۔ساتھ ہی مولانا مکرم،قاری صہیب احمد،قاری عبدالرئوف،مولانا مکرم حسین،مولانا امیتاز،مولانا منصور المظاہری،مولانا شہاب الدین،مولانا تاج الدین، مولانا احمد حسین،مولانا مصطفی،مولانا معین،قاری خالد سیف اللہ،قاری مظفر حسین،مولانا شہامت حسین، مولانا مرتضی،حافظ عبدالقدوس، حافظ عرفان ،حافظ مشتاق ان تمام لوگوں نےمدرسہ کو تعاون کی اپیل کی۔








