Ranchi News

آئندہ 13اور 14مئی بروز سنیچر واتوار کو آل انڈیا پیام انسانیت کی نگرانی میں دار العلوم اسلام نگر راتو ‌میں عظیم الشان پروگرام منعقد ھونے جارہا ہے ، جسمیں آل انڈیا پیام انسانیت کے سربراہ مولانا سید بلال حسنی صاحب سمیت ملک کے مختلف خطوں سے مختلف دھرموں کے شخصیتیں شریک ہورہے ہیں

Share the post

 

پیام انسانیت کنونشن کے تناظر میں

——————————–
محبت کا چراغ
————————-
 از _مجیب الرحمٰن ندوی
ملک کا ہر سمجھدار آدمی جانتا ہیکہ ہمارا پیارا ملک ھند و ستان  ایک خوبصورت ودلکش گلدستہ کی  مانند ھے ، رنگ برنگ کے  پھولوں کی طرح  الگ الگ کلچر ، الگ الگ زبانوں ،الگ الگ مذاھب اور الگ الگ  رنگ و روپ کی قومیں یہاں بستی ہیں ، طرز معاشرت  اور بودو باش میں لوگوں کا یہ اختلاف وتنوع کوئی نقص اور عیب نہیں بلکہ ہمارے ملک کی یہ ایک  ایسی خوبصور تی اور انفرادیت ہیکہ دنیا کے بیشتر ممالک اس سے محروم ہیں .
لیکن یہاں کی صدیوں کی تہذیب وثقافت  اورملک  کی یکجھتی وسالمیت کیلئے قوموں کے مل جل کر ساتھ رہنے  کی قدیم روایت سے ناواقف لوگ اس حسن وخوبی کو نقص وعیب سمجھ بیٹھے –
 یہ ایک سچائی ہیکہ ملک اورلوگوں کی خوشحالی وترقی کیلئے  حالات کا نارمل اور   محبت و الفت کا ماحول ھونا اور باہم تعاون وہمدردی کی فضاء ہو نا از حد ضروری ھے ، کارو بار ، تعلیم وتربیت ، عبادت وریاضت اور سفرو سیاحت کوئی بھی کام نارمل ، سازگار اور پر امن ماحول کے بغیر انجام نہیں دیا جاسکتا ، بقول مفکر اسلام سید ابو الحسن علی ندوی رح :میں انسانیت کو سویا ہوا *سمجھتا* ہوں مرا ہوا نہیں ، انسانیت سو بار سوئ سوبار جگائ گئ ، آئیے ہم سب مل کر سوئی ہوئی انسانیت کو جگائیں ، پہلے خود جاگیں پھر دوسروں کو جگائیں ، ملک میں ترقی و خوشحالی اسی وقت ہو سکتی ہے جب امن و امان ہو ، حالات نارمل ہوں ،   نارمل حالات اگر ملک میں ہوں گے تو آپ اس ملک کو جتنا چاہیں اونچا کیجئے ، جتنا چاہئے بڑھائیے ، علم و فن کی تحقیقات کیجئے : 
اور اس طرح کا ماحول اسی وقت ہوگا جب  لوگ اپنے اپنے مذہب اور روایت پر چلتے ھوئے دوسرے مذہب والوں کا بھی  احترام کریں ، انکے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھیں ، مندر کی گھنٹی اور مسجد کی اذان سے فضاء گونجے ، ہمارے ملک کا دستور دنیا کا ایک بے مثال  دستور ہے ،‌دستور بنانے والوں نے بہت سوچ سمجھکر دستور کو ترتیب دیا ہے ، ملک کے ہر طبقہ اور ہر قوم کو برابر کاحق دیا گیا ھے ،‌کسی کی حق تلفی نہیں کی گئ ھے ، 
یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہیکہ باہم منافرت وعداوت کی ایک بڑی وجہ ایک دوسرے  سے دوری اور ایک دوسرے کی تہذیب اور روایات سے ناواقفیت ھے ،‌اسکو ختم کرنے اور کم کرنے کیلیے ھم بہت سے اسباب وتدابیر اپنا سکتے ہیں    .
اس سلسلہ میں بیداری پیداکرنے اور باہم منافرت و دشمنی کے نقصانات سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے مقصد سے ملک میں بہت سے افراد اور تنظیمیں کام کر رہی ہیں .
انہی میں ایک معروف اور پرانی تنظیم آل انڈیا پیام انسانیت فورم ھے جو نصف صدی سے انسانیت کے پیغام کو خالص انسانیت کی بنیادپر  اپنے اسباب ووسائل کے مطابق  عام کرنے کی جد وجہد  کر ر ہی ھے ، 
آئندہ 13اور 14مئی بروز سنیچر واتوار  اسی  آل انڈیا پیام انسانیت کی نگرانی وسرپرستی میں  دار العلوم اسلام نگر راتو  ‌میں ایک عظیم الشان پروگرام منعقد  ھونے جارہا ہے ، جسمیں آل انڈیا پیام انسانیت کے سربراہ مولانا سید بلال حسنی صاحب سمیت ملک کے مختلف خطوں سے مختلف دھرموں کی محترم شخصیتیں شریک ہورہی ہیں ، ،
پروگرام کی تفصیل :
13/مئی بروزسنیچر بعد نماز عصر تا عشاء :پیام انسانیت  کیلئے سرگرم کارکنان اور  اس اہم تحریک سے جڑنے کی خواہش رکھنے والوں کی مشاورتی نشست..
14/مئی بروز اتوار صبح دس بجے سے ایک بجے تک :اجلاس عام – سامعین  اور مقررین ھر دھرم اور ھر سماج کے ھونگے –
آپ سے اپیل ہیکہ اس پروگرام میں آپ خود بھی شریک ہوں اور اپنے ملنے جلنے والوں کو بھی شرکت کی ترغیب دیں ، ،

Leave a Response