All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand News

جھارکھنڈ وقف بورڈ کے رکن مولانا سید تہذیب الحسن کربلا کے سفر پر روانہ

oplus_1048576
Share the post
oplus_1048576
oplus_1048576

رانچی: جھارکھنڈ وقف بورڈ کے رکن نیز آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ جھارکھنڈ کے چیئرمین نیز مسجد جعفریہ رانچی کے امام و خطیب اور درجنوں ادارہ کے سرپرست وبانی حضرت مولانا الحاج سید تہذیب الحسن رضوی آج مورخہ 17 جنوری 2025 بعد نماز جمعہ کو رانچی ایئرپورٹ سے کربلا کے سفر پر روانہ ہوئے۔ مولانا ایران کے دیگر اہم شخصیتوں سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ اور ایران کے فکر امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و اتفاق کیسے پروان چڑھایا جائے جس کی آج خاص ضرورت ہے اس پر رائے عمل تیار کریں گے۔ اور ایران کی مخصوص زیارتوں سے مشرف ہوں گے۔ ایران کے بعد حضرت مولانا عراق کے لیے روانہ ہوں گے۔ عراق میں حضرت مولا علی کے روضے کے زیارت، مسجد کوفہ کی زیارت کریں گے۔ اور شیعوں کی سب سے عظیم رہنما آیت اللہ سید علی الحسینی سستانی سے ملاقات کریں گے۔ اور عظیم رہنما ایت اللہ بشیر نجفی سے خصوصی میٹنگ کریں گے۔

oplus_1048576

عراق کے قیام کے دوران کربلائے معلی روضہ حضرت امام حسین، حضرت عباس، سامرہ کا ظمین، بغداد، مدائن کی خصوصی زیارت کریں گے۔ حضرت مولانا سید تہذیب الحسن رضوی 13 فروری کو رانچی واپس ہوں گے۔ مولانا کے ہمراہ کربلا کی زیارت پر جھارکھنڈ بہار کے مشہور سماجی کارکن سید شاہ رخ حسن رضوی کی والدہ محترمہ اور شکیل احمد، ماسٹر عثمان بھی جا رہے ہیں۔ سید شاہ رخ رضوی نے کہا کہ ان جگہوں کی زیارت مقدر والوں کو نصیب ہوتی ہے۔ چونکہ اسلام کا مقدر حضرت امام حسین اور آل حسین نے سنبھالہ ہے۔ وہی مولانا کو رانچی ایئرپورٹ پر وداع کرنے کے لیے ائے جھارکھنڈ کے مشہور اسلامک اسکالر حضرت مولانا سید موسوی رضا نے کہا کہ زیارت سے انسان‌کی قسمت اور زندگی سنورتی ہے۔ زیارت وہ ملاقات ہے جس کی تمنا ہر عاشق حسین کو ہوتی ہے۔ اس موقع پر مولانا کو وداع کرنے والوں میں صحافی عادل رشید، ندیم رضوی، سید فراز احمد، ناصر حسین، جاوید حیدر، شمیم الحسن، اقبال حسین، سید فراز عباس سمیت کئی لوگ تھے۔

Leave a Response