Saturday, July 27, 2024
Jharkhand News

پیام انسانیت کنوینشن میں شامل ہونے دارالعلوم اسلام نگر جاڑی بنا پیڑھی پہونچے مولانا سید بلال حسنی ندوی

 

رانچی: پیام انسانیت کنوینشن میں شرکت کرنے جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے دارالعلوم اسلام نگر جاڑی بنا پیڑھی پہنچے حضرت مولانا سید بلال عبد الحی حسنی ندوی سربراہ پیام انسانیت کا ایئرپورٹ اور دارالعلوم اسلام نگر جاڑی بنا پیڑھی میں شاندار استقبال کیا گیا۔ حضرت مولانا آفتاب عالم ندوی، مولانا ضیاء الہدی اصلاحی کی قیادت میں حضرت کا زبردست استقبال کیا گیا۔ مولانا سید تہذیب الحسن رضوی امام مسجد جعفریہ رانچی نے بھی استقبال کیا۔ پروگرام کے کنوینر حضرت مولانا آفتاب عالم ندوی اور مولانا ضیاء الہدی اصلاحی نے نے پیام انسانیت کنونشن کے بارے میں بتایا کہ آج 13 مئی کو پیام انسانیت کا ایک اہم پروگرام سد بھاؤنہ اور بھائی چارہ کے لیے ملک کے مختلف علاقوں میں جو لوگ پیام انسانیت کا کام کر رہے ہیں ان کی ایک مشاورتی میٹنگ آج رکھی گئی۔ جس میں پیام انسانیت کے کام کرنے کے نتیجہ میں سماج کو جو فائدہ دہ پہنچ   رہا ہے اور آپسی میل محبت کی جو فضا بن رہی ہے اس کی رپورٹ پیش کی گئی۔ و ہیں حضرت مولانا سید بلال عبد الحی حسنی ندوی سربراہ پیام انسانیت نے کہا کہ کہ ملک میں خوشحالی اور ترقی کے لئے  حالات کا نارمل ہونا اور محبت الفت کا ماحول اور ہمدردی کی فضا بنانا ضروری ہے۔ پیام انسانیت اسی پر کام کر رہی ہے۔ اپنے برادروطن سے محبت اسی طرح کرنی ہے جس طرح اپنے بھائیوں سے کرتے ہیں۔ ہماری یہی کوشش ہے کہ نفرت کو محبت سے ختم کیا جائے اور ملک میں محبت کی فضا کو عام کیا جائے۔

 پروگرام کے کنوینر مولانا آفتاب ندوی، مولانا ضیاء الہدی اصلاحی نے کہا کہ پیام انسانیت کا یہ پروگرام پیام انسانیت رانچی اور مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کے تعاون سے ہو رہی ہے۔ موقع پر پر مولانا صابر حسین مظاہری صدر مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ، نایب صدر مولانا شریف احسن مظہری، جنرل سیکرٹری مفتی طلحہ ندوی، رکن مفتی عمران ندوی اربا، مولانا حسان ندوی، مفتی سلمان قاسمی، مولانا رضوان قاسمی ندوی، مولانا باقر رضا دانش، مولانا جمشید عالم ندوی، مولانا عبد الجبار قاسمی اور دارالعلوم اسلام نگر جاڑی بنا پیڑھی کے اساتذہ اور طلباء شامل تھے۔ 

اہم پروگرام آج 
پروگرام کے کنوینر حضرت مولانا آفتاب عالم ندوی اور مولانا ضیاء الہدی اصلاحی نے نے کہا کہ 14 مئی کو دن کے نو بجے سے ایک بجے تک ک پیام انسانیت کا ایک اہم کنوینشن ہونا ہے۔ جس میں بطور مہمان خصوصی سوامی لکشمی شنکر اچاریہ سربراہ ہندو مسلم ایکتا منچ، پنڈت سنجے کمار مٹھ پتی بابا دھام دیو گھر،  پروفیسر وریندر ویر سنگھ، فادر ٹام ساجھا منچ، اور علاقے کے مؤقر علماء جھارکھنڈ شامل ہوں گے۔

Leave a Response