Saturday, July 27, 2024
Palamu News

اسلامک اسکالر مولانا سید موسوی رضا کا مدینہ منورہ میں نکاح

دعوت ولیمہ میں شہر کی تعلیمی، سماجی، ثقافتی، سیاسی، صحافتی اور دیگر تنظیموں سے وابستہ ممتاز شخصیتوں نے شرکت کی

رانچی ( عادل رشید ) آج کے فیشن کے دور میں جہاں ہر کوئی فیشن کے پیچھے بھاگتا نظر آتا ہے۔ شادی کے لیے لڑکا کا الگ ڈیمانڈ ہوتا ہے کہ لڑکی کی الگ ڈیمانڈ ہوتی ہے۔ یہ فیشن یہ ڈیمانڈ سماج کو برباد کررہی ہے۔ لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ اچھے اور نیک لوگوں کی وجہ سے یہ دنیا چل رہی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ شادی بیاہ کے جوڑے اوپر طے کیے جاتے ہیں۔ لیکن سنت طریقہ سے نکاح بہت کم لوگ ہی کرتے ہیں ۔ بولنے اور کرنے میں بہت فرق ہوتا ہے ۔ آج ہم بات کررہے ہیں جھارکھنڈ کے مشہور و معروف اسلامک اسکالر نیز آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ جھارکھنڈ کے جنرل سیکرٹری نیز درجنوں ادارہ کے سرپرست اور صدر میرے محسن حضرت مولانا سید موسوی رضا قبلہ جپلا حسین آباد کی۔

جنہوں نے اپنی شادی سنت رسول االلہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق کی۔ مولانا نے اپنی نکاح اس پاک مقدس سرزمین پر کیا جس سرزمین پر جانے کی تمنا ہر مسلمان مرد، عورت، جوان، بوڑھا ہر کؤی کرتا ہے۔ مدینہ منورہ میں حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید موسوی رضا حسین آباد جپلہ کے تقریب عقد خوانی مدینہ منورہ کے معروف شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ طاہر نے صیغہ جاری کر کیا اور دعاؤں سے نوازا۔ مولانا سید موسوی رضا قبلہ کی شادی مرحوم سید شاہد رضا کے دختر نیک اختر سیدہ فاطمہ زہرا رضا سے ہوئی۔ ولیمہ کرنا سنت ہے۔

اسی سنت پر عمل کرتے ہوئے جپلا حسین آباد میں ولیمہ بڑی دھوم دھام سے کی گیی۔ میں دعا گو ہوں کہ اللہ دونوں کی زندگی میں خوشیاں بھر دے۔ لڑکا کے بھائی سید معصوم رضا، سید مہدی رضا نے اس موقع پر کہا کہ بیٹی گھر کی شان ہے۔ بیٹا، بیٹی میں کوئی فرق نہ کریں۔ بیٹی کو تعلیم سے آراستہ کریں یہ ہمارے نبی کی سنت ہے۔ حضرت مولانا سید موسوی رضا قبلہ، سیدہ فاطمہ زہرا رضا کی شادی میں کئی لوگوں نے شرکت کی اور نو عروس جوڑے کو تحفہ و تحائف اور دعاؤں سے سرفراز کیا۔ دعوت ولیمہ کی تقریب مولانا سید موسوی رضا قبلہ کی دولت کدہ میں رکھی گئی جس میں شہر کی تعلیمی، سماجی، ثقافتی، سیاسی، صحافتی اور دیگر تنظیموں سے وابستہ ممتاز شخصیتوں نے شرکت کی۔

جن کا استقبال مولانا سید موسوی رضا قبلہ، سید معصوم رضا، سید مہدی رضا کے عزیز و اقارب نے خندہ پیشانی کے ساتھ کیا۔ ولیمہ کی تقریب میں جن ممتاز شخصیتوں نے حصہ لیا اور نو عروس جوڑے کو تحفہ و تحائف اور دعاؤں سے سرفراز کیا ان میں جھارکھنڈ راجیہ حج سمیتی کے رکن نیز آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ جھارکھنڈ کے چیرمین، نیز مسجد جعفریہ رانچی کے امام و خطیب نیز درجنوں ادارہ کے سرپرست حضرت مولانا سید تہذیب الحسن رضوی، رانچی کے صحافی عادل رشید، کشمیر کے مولانا سید اکبر ترابی، گجرات کے مشہور سماجی کارکن سراج بھائی اور عقیل بھائی، بہوجن سماج پارٹی کے نوجوان لیڈر بھائی شیر علی، ونود ساگر, پرشاد اگروال،

شاکر علی، کانگریس نیتا سید حسنین زیدی، سید محمد حسین، اعجاز حسین، تھانہ انچارج جگرناتھ دھان، انسپکٹر دیپک کمار، ایس آئی سوم پرکاش، ایس آئی دھرمیندر کمار، ایس آئی ونود کمار، ایس آئی ویر بہادر سنگھ، ایس آئی چندردیپ کمار، ایس آئی شوکت خان، ایس آئی روی رنجن کمار، نگر پنچایت چیرمین شاہی کماری، نگر پنچایت واءیس چیرمین غیاث الدین صدیقی، ماسٹر شمشاد حسین، باقر حسین، علی حسن، امت اگروال، سرور حسین، افضل حسین، ہاشم رضا، رانچی کے ندیم رضا سمیت سینکڑوں لوگ شامل ہوے۔ آے ہوئے سبھی مہمانوں کا استقبال مولانا سید موسوی رضا نے کیا۔

Leave a Response