Saturday, July 27, 2024
Blog

بی بی بگان مسلم گرلز اسکول میں ادبی نشست کا انعقاد

کولکاتا(نامہ نگار)ادبی پلانیٹ کی جانب سے ایک ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف شاعر اکرام آزر صاحب کو ان کے شعری مجموعہ آبنائے خیال پر استقبالیہ بھی دیا گیا۔


ادبی پلانیٹ ایک آنلائین پلیٹ فارم ہے جس کی بنیاد معروف صحافی و ادیب جناب احمد بن نذر نے رکھی اس ادارے کی جانب سے یہ پہلی ادبی نشست تھی جو جس کو دو حصوں میں مکمل کیا گیا پہلا حصہ نثری دور پر مشتمل تھا جس کی نظامت نوجوان شاعر جناب بلال صابر صاحب اور صدارت معروف شاعر جناب عنبر صدیقی صاحب نے کی اس ادبی نشست کی ابتداء تلاوت کلام پاک کے بعد جناب شکیل و دلشاد صاحبان کی نعت خوانی سے ہوئی اور نثری تخلیقات پیش کرنے میں ڈاکٹر انجم آراء صاحبہ، محترمہ سولین پروین صاحبہ، محترمہ نسرین خاتون صاحبہ، اور محترمہ صوفیہ انصاری صاحبہ شامل ہیں نثری دور کے اختتام پر تمام مضامین کے محاسن و معائب پر ایک صحت مند گفتگو صدر محترم جناب عنبر صدیقی صاحب نے پیش کی اس کے بعد چائے کا چھوٹا سا وقفہ اور شعری دور کی ابتداء ہوئی جس کی صدارت معروف شاعر فیروز اختر صاحب نے کی اور شعری دور میں جن شعراء نے اپنا کلام پیش کیا ان میں شمشیر شمیم، ساجد اختر، فرحان قادری، مہتاب عالم، مدثر حسن، شارق ریاض، بلال صابر، حفیظ اشرف، دانش حسین دانش، مرشد عالم مرشد، عالم حسین عالم، سراج الدین نیر،نسیم فائق، اشرف یعقوبی، عنبر صدیقی، اکرام آزر اور صدر محترم جناب فیروز اختر شامل ہیں
پروگرام میں کلکتہ و مضافات کی نئی نسل اور بزرگوں کی موجودگی نے پروگرام کو کامیابی کی ضمانت بخشی طلباء و طالبات کی شرکت نے پروگرام کو رونق بخشی اخیر میں صدر محترم جناب فیروز اختر نے پروگرام کو نئی نسل کی آبیاری کی شاندار تمثیل کہہ کر اپنے صدارتی خطبے کا اختتام کیا اور ادبی پلانیٹ کے معاون بلال صابر صاحب نے تمام شرکاء کا شکریہ کہتے ہوئے نشست کے اختتام کا اعلان کیا۔

Leave a Response