Wednesday, September 11, 2024
Giridih News

ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس گڑگی کی تیاریاں ہیں جاری،علاقہ کے مسلمانوں میں دیکھا جا رہا ہے جوش وخروش۔

گانواں گڑگی (ضلع گریڈیہ)
مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ باشتراک ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے زیراھتمام ملک وملت کے مفاد میں بامقصد موضوعات پرمشتمل بہار،جھارکھنڈ،بنگال،اڑیسہ اور چھتیس گڑھ ریاستوں کے تمام اضلاع واہم مقامات میں سابق ممبرآف پارلیامنٹ ادارہ شرعیہ کے قومی صدر محترم جناب مولانا غلام رسول بلیاوی کی قیادت میں علماء،مشائخ،خطباء،شعراء،اسکالرز کے نورانی قافلے کے ساتھ “ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس” مرحلہ وار بڑی کامیابی کے ساتھ جاری ہے مزید پانچویں مرحلہ کے ماتحت اقلیت ویلفیئر سوسائٹی گانواں بلاک کے زیرانتظام وانصرام گڑگی میں 11 نومبر 2023 بروز سنیچر بوقت 9/ بجے دن سے کانفرنس ہورہی ہے جس کی تیاری بالکل زور و شور پر ہے، سوسائٹی کے ذمہ داران و تیاری کمیٹی کے سبھی ذمہ داران وممبران گاؤں گاؤں محلہ محلہ قصبہ قصبہ جا جا کر لوگوں کے اندر بیداری پیدا کرتے نظر ارہے ہیں اسی ضمن میں 9/ اکتوبر 2023 بروز سوموار بعد نماز ظہر چٹنیا دہ کہوروا اوپر ٹولہ نیچے ٹولہ اور بیچ ٹولہ یہ تینوں جگہ کے صدر و سیکرٹری اور ذمہ داران و عوام کے ساتھ مل بیٹھ کر کے بہت ساری باتیں ہوئی کہ کس طریقے سے اس عظیم الشان پروگرام کو کامیابی کی منزل تک پہنچانا ہے۔ جہاں جہاں میٹنگ ہورہی ہے وہاں علاقائ سطح پر تیاری کمیٹی بھی بنائی جارہی ہے جس کے ذمہ داران پروگرام کی تیاری اپنے اپنے گاؤں میں کروائنگے اور اسی کمیٹی کے ماتحت لوگ اپنے اپنے گاؤں سے چل کر کے اس پروگرام میں شرکت بھی کریں گے۔
اسی دن بعدنماز عصر یہ قافلہ دھر ہر وا کی سرزمین پر پہنچا وہاں پر بھی لوگوں کو اکٹھا کیا گیا وہاں بھی تیاری کمیٹی بنائی گئی اور لوگوں کو پروگرام میں شرکت کرنے کی پرزور اپیل کی گئی اس پروگرام میں خاص طور سے اقلیت ویلفیئر سوسائٹی کے سیکرٹری عبدالوہاب خان صاحب اور اس کے ممبران میں محمد منصور عالم محمد سراج انصاری محمد منصور انصاری محمد قیوم انصاری اور دیگر حضرات میں مولانا شہزاد صاحب حافظ جسیم صاحب اور دیگرحضرات بھی اس تیاری میٹنگ میں شرکت کررہے ہیں اور مفیدمشورے بھی دیکر اپنے اپنے علاقے کے مسلمانوں کی شرکت کو یقینی بنانے کاعزم کررہے ہیں، اسی طرح بتاریخ 10/ اکتوبر بعد نماز ظہر سر زمین گانواں میں اقلیت ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ۔ ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس جو 11 نومبر کو گڑگی کے سرزمین میں ہونے والی ہے اس کی تیاری کے سلسلے میں ایک بیٹھک ہوئی جس میں اس کانفرنس کے تعلق سے لوگوں سے صلاح مشورہ کیا گیا لوگوں نے الحمدللہ اقلیت ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران کی باتوں کو بغور سنا اور اس کانفرنس میں پورا پورا تعاون دینے کا عہد کیا اس بیٹھک میں یہ حضرات بھی موجود رہے
امام مولانااشفاق صاحب امجدی۔ صدراصغر علی گانواں۔ سکریٹری ماسٹر مسلم خان گانواں۔ مولانامحمد الیاس فیضی گانواں۔ محمد شمیم خان۔ محمدقاسم انصاری۔ محمد حبیب انصاری تاج محمد۔ مولانا اکرام الحق مصباحی۔محمد نبی بخش۔ مؤذن معین الدین ۔ ماسٹر کلیم ٹیلر۔ محمدسلیم انصاری۔ اور اسلامیہ اصلاح کمیٹی کے کارکن جناب عبدالقیوم صاحب بھی موجودتھے۔ساتھ ھی اقلیت ویلفیر سوساءٹی کے صدر اعلی الحاج ڈاکٹرمحمد سرفراز احمد گڑگی ۔ وجنرل سکریٹری ۔ عبدالوھاب صاحب گانوا‌ں۔ اورھمدرد قوم وملت جناب ماسٹر محمد منصور عالم منجھنے۔موجودتھے ،واضح ہوکہ گذشتہ 24/ ستمبر2023 کو گانواں بلاک کے مالڈہ میں ایک بہت بڑی نشست ہوئ تھی جس کے مہمان خصوصی ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی اور تحریک کے اہم رکن مولانا محمد قطب الدین رضوی اور ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ گڑگی کے چیف کنوینر مولانا سید نذرالحسن ہاشمی بنفس نفیس شریک ہوے جس میں 101/ افراد پرمشتمل تیاری کمیٹی بنائی گئ تھی اور کانفرنس کے انتظام وانصرام کی ذمہ داری اقلیت ویلفیئر سوسائٹی گاواں بلاک کو دی گئ تھی تب سے لگاتار سبھی ذمہ داران قرب وجوار میں تیاری کے لئے دورے اور میٹنگ کرکے ہرنہج پر کام شروع کردیاہے اس بڑی نشست میں گاواں بلاک، تیسری بلاک، راجدھنوار، ستگاواں بلاک اور دیوری بلاک سے کافی تعدادمیں مسانوں نے شرکت کی تھی، گڑگی کی سرزمین میں ادارہ شرعیہ تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس کے انعقادہونے پر پورے قرب وجوار اور ضلع گریڈیہ وکوڈرماکے مسلمانوں میں خوشی کی لہردیکھی جارہی ہے، اس تاریخ ساز کانفرنس میں بہار، جھارکھنڈ، بنگال، اڑیسہ، یوپی، راجستھان کے جیدعلماء ومشائخ کی شرکت کے ساتھ تقریبا پانچ سو 500 علماء کرام کی شرکت متوقع ہے۔

Leave a Response