Saturday, July 27, 2024
Ranchi News

صحافی محمد عمران رشتہ ازدواج سے منسلک

 

رانچی:راجدھانی رانچی کے سب سے مقبول اخبار کے صحافی محمد عمران ابن حافظ محمد اسحاق کی شادی خانہ آبادی ہمراہ تمنا امام بنت محمد امام الانصاری لواگائیں کوڑو  سے بحسن خوبی اختتام پذیر ہوئی۔شادی کی تقریب میں شہر کے تعلیمی ،سماجی ،ثقافتی ،سیاسی، صحافتی اور دیگر تنظیموں سے وابستہ ممتاز شخصیتوں نے شرکت کی جن کا استقبال صحافی محمد عمران، حافظ محمد اسحاق اور انکے عزیز و اقارب نے خندہ پیشانی کے ساتھ کیا۔ولیمہ کی تقریب میں جن ممتاز شخصیتوں نے حصہ لیا اور نو عروس جوڑے کو تحفہ و تحائف اور دعائوں سے سرفراز کیا ان میں 

مسلم مجلس علماء جھارکھنڈ کے مرکزی صدر مفتی عبداللہ ازہر، آل انڈیا مومن کانفرنس کے مرکزی جنرل سیکرٹری صغیر انصاری، آل انڈیا مومن کانفرنس کے رانچی ضلع صدر شمیم اختر، مومن کانفرنس کے رانچی ضلع جنرل سیکرٹری ظفر امام، مدرسہ اسلامیہ رانچی کے سابق پرنسپل حضرت مولانا رضوان قاسمی، مدارسہ اسلامیہ  کے سابق استاذ مولانا محمد حماد قاسمی، مدرسہ اسلامیہ رانچی کے انچارج پرنسپل شجاع الحق،آل جھارکھنڈ مدرسہ ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صدر سید فضل الہدی، ضیاء آصف، کفیل احمد، ایس علی، انجمن فروغ اردو کے محمد اقبال، ڈاکٹر غالب نشتر، فاروقی تنظیم کے ایڈیٹر غلام شاہد، روزنامہ الحیات کے حافظ دانش آیاز شبلی، عوامی نیوز کے محمد عادل رشید، خبر آنلی کے ڈائریکٹر راشد عمران، تنعیم نیوز کے محمد معراج, صحافی محمد مکرم، کے علاوہ ،شہر اور آس پاس کے معزز لوگ سینکڑوں کی تعداد میں شامل ہوکر دلہا ،دلہن کو مبارک باد دی۔

Leave a Response