All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand News

جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کا یک روزہ صوبائی مشاورتی اجلاس رانچی میں بخیر و خوبی اختتام پذیر

Share the post

اضلاع کے صدور ، نظماء ، مدعوئین کثیر تعداد میں شریک ہوئے ، مختلف عنادین ، جدید ممبر سازی و دیگر امور پر تبادلہ خیال


رانچی: جمعیۃ علما ءجھارکھنڈ کے ضلعی صدور ، نظماء اور دیگر مدعوئین خصوصی یک روزہ صوبائی مشاورتی اجلاس تین نشستوں پر مشتمل جھارکھنڈکی راجدھانی رانچی میں صوبہ کی عظیم در سگاہ مدرسہ حسینیہ ، حسین آباد ، کڈرو رانچی میں منعقد ہوا ۔ پہلی نشست کی صدارت ۹؍ بجے صبح تا ۴۵:۱۲ کی صدارت حضرت مولانا اسرا ر الحق صاحب مظاہری صدر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے فرمائی ۔ دوسری نشست کی صدارت ۱۰:۲ تا ۴۵:۳ حضرت مولانا محمد اسحاق صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع دھنباد نے کی اور آخری نشست کی

صدارت حضرت مولانا محمد صاحب مہتمم مدرسہ حسینیہ ، کڈرو رانچی و نائب صدر جمعیۃ علما ء جھارکھنڈ نے فرمائی ۔ مولانا قاری محمد احسان صاحب مدرس مدرسہ حسینیہ کڈرو رانچی کی تلاوت قرآن پاک سے نشست کا آغاز ہو ا ۔ محمد انس متعلم مدرسہ حسینیہ نے نعت شریف پڑھی ۔ تمہیدی کلمات حضرت مولانا محمد اصغر مصباحی صاحب ناظم اعلیٰ جمعیۃ علما ء جھارکھنڈ نے پیش کی ۔ انہوں نے مشاورتی اجلاس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے جمعیۃ علما ہند کی دینی و ملی خدمات کا تذکرہ کیا ۔ بعد ازیں اضلاع کے صدور و نظماء حضرات نے اپنے اپنے اضلاع کی کار کر دگی رپورٹ پیش کی

۔ مہمان خصوصی حضرت مولانا محمد خالد قاسمی گیاوی ناظم دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علما ء ہند نے جمعیۃ علما ء کی خدمات اس کے شعبہ جات اور آئندہ کے منصوبوں پر بھر پور روشنی ڈالی ۔ نیز دینی مدارس اور چلینجز کے عنوان پر پر زنٹیشن کے ذریعہ گفتگو کر تے ہوئے اس موضوع پر تفصیلی بیان فرمایا ۔ مولانا شمس تبریز رحمانی صاحب آرگنائزر جمعیۃ علما ء جھارکھنڈ نے جمعیۃ اسٹڈی سنٹر کے موضوع پر پر زنٹیشن پیش کیا اور اس پر اپنے خیالات کا اظہار فرمایا نیز اس کےنکات سے حاضرین کو آگاہ کیا ۔ حافظ جنید صاحب چترا نے ملت فنڈ کے موضوع پر پر زنٹیشن پیش کیا ۔ حضرت مولانامحمد اصغر مصباحی نے تحفظ اوقاف کے تعلق سے پر زنٹیشن کے ذریعہ اس کے حقائق ، مقاصد اور اس سلسلے میں جمعیۃ علماء کی تحریکوں پر بھر پور روشنی ڈالی ۔ مولانا رفعت جاوید صاحب قاسمی معاون دینی تعلیمی بورڈ دمکا نے دینی تعلیمی بورڈ کے موضوع پر پر زنٹیشن پیش کیا ۔ اسی دوران شرکا ء کے درمیان عزائم اور مذکورہ عنادین پر تبادلہ خیال پیش کئے گئے اور اس کے نکات سے آگاہی حاصل کی ۔ حضرت مولانا محمد خالد قاسمی گیاوی نے جیم کے موضوع پر پر زنٹیشن پیش کیا اور اس کےنکات بیان کئے ۔ مولانا بدر عالم صاحب معاون دینی تعلیمی بورڈ رانچی نے جمعیۃ یوتھ کلب کے موضوع پر پر زنٹیشن پیش کر تے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا ۔ اصلاح معاشرہ کے عنوان سے مولانا ڈاکٹر محمد اصغر مصباحی نے پر زنٹیشن پیش کیا ۔

مقدمات کی پیروی جمعیۃ ماڈل کے موضوعات پر بھی گفتگو ہوئی ۔ مولانا محمد خالد قاسمی گیاوی نے جدید ممبر سازی کے سلسلے میں تفصیل سے روشنی ڈالی نیز ممبر سازی کے طریقہ کار آن لائن آف لائن ممبرسازی اور اس موضوع پر تمام نکات پر گفتگو فرمائی ۔ اس دوران ضلع کے ذمہ داران نے مکاتب کے قیام ، ملت فنڈ ، اصلاح معاشرہ ، جمعیۃ اوپن اسکول ، درس حدیث ، درس قرآن اور جدید ممبر سازی کے سلسلے میں اپنے عزائم پیش کیے ۔ نیز اس سلسلے میں تعاون کا بھر پور یقین دلایا ۔ مولانا محمد اصغر مصباحی رانچی ، حافظ محمد جنید چترا ، مفتی حسیب اللہ پاکوڑ ، مفتی زاہد الحسامی کوڈرما ، مفتی سیف اللہ دھنباد ، مولانا سعید احمد گریڈیہہ ، مولانا سعید جامتاڑا اور ضلع کے دیگر ذمہ داران نے اپنے عزائم پیش کئے ۔ اس یک روزہ صوبائی مشاورتی اجلاس میں کثیر تعداد میں ضلعی ذمہ داران شریک ہوئے ۔ خصوصاً مہمان خصوصی مولانا محمد خالد قاسمی گیاوی ، مولانا اسرار الحق صاحب مظاہری چترا ، مولانا محمد اسحاق صاحب دھنباد ، مولانا محمد صاحب رانچی ، مولانا شمس تبریز رحمانی آرگنائزر صوبہ جھارکھنڈ ، مولانا شعیب اختر رانچی ، مفتی سیف اللہ قاسمی دھنباد ، مولانا منیر الدین شمسی ، اٹکی ، مولانا عبد القیوم بلسوکرا رانچی ، مولانا نجم الدین قاسمی رانچی ، حافظ محمد جنید صاحب چترا ، مولانا آفتاب عالم لاتیہار ، مفتی سلمان احمد قاسمی رانچی ، مولانا رضوان احمد مظاہری چترا ، مولانا محمد اسرائیل قاسمی گملا ، مولانا سعید احمد جامتاڑا ، مولانا محمد سعید گریڈیہہ ، مولانا رفعت جاوید دمکا ، مولانا رضوان احمد دمکا ، مولانا اسامہ ،لاتیہار ، مفتی حسیب اللہ پاکوڑ ، مولانا آصف صاحب کھونٹی ، مولانا عابدین صاحب کھونٹی ، حاجی ظہیر الا سلام صاحب رانچی ، قاری اسجد صاحب رانچی ، قاری احسان صاحب رانچی ، مولانا بد ر عالم صاحب گڑھوا ، حافظ محمد توصیف چترا ، مفتی زاہد الحسامی کوڈرما ، مولانا عبد الواجد صاحب لاتیہار ، وغیرہم شریک ہوئے ۔

Leave a Response