Blog

جمیعت علماء جھارکھنڈ کی اپیل :مردم شماری میں بھرپور شرکت کریں — یہ ہماری قومی اور ملی ذمہ داری ہے…غلام شاہد

Share the post

ملک و ملت کی ترقی اور درست نمائندگی کے لیے مردم شماری نہایت اہم عمل ہے۔ یہ صرف ایک سرکاری مرحلہ نہیں بلکہ ہماری شناخت، ہمارے حقوق اور ہمارے مستقبل کا تعین کرنے والا بنیادی ذریعہ ہے۔ بدقسمتی سے اکثر لوگ اس عمل کو سنجیدگی سے نہیں لیتے، جس کے نتیجے میں کئی طبقات اپنی حقیقی تعداد اور ضروریات کے مطابق سہولیات سے محروم رہ جاتے ہیں۔جھارکھنڈ جمیعت علماء کی ترجمان غلام شاہد نے عوام سے پرجوش اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر فرد اپنی ذمہ داری کو سمجھے اور مردم شماری کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ انہوں نے زور دیا کہ درست معلومات فراہم کرنا نہ صرف قانونی تقاضہ ہے بلکہ یہ ایک قومی اور ملی فریضہ بھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری کے ذریعے ہی حکومت کو تعلیم، صحت، روزگار اور بنیادی سہولیات کی منصوبہ بندی میں مدد ملتی ہے۔ اگر ہم خود ہی اپنی معلومات درست فراہم نہیں کریں گے تو اپنے حقوق کے لیے مضبوط بنیاد کیسے قائم کریں گے؟
آخر میں جمیعت علماء جھارکھنڈ کے ترجمان غلام شاہد نے عوام سے درخواست کی کہ وہ مردم شماری کے عملے کے ساتھ تعاون کریں، صحیح معلومات فراہم کریں اور اپنے اہل خانہ اور آس پاس کے لوگوں کو بھی اس اہم قومی مہم میں حصہ لینے کے لیے ترغیب دیں۔
آئیں! اپنی ذمہ داری نبھائیں اور مردم شماری میں بھرپور حصہ لے کر ایک مضبوط اور خوشحال معاشرے کی بنیاد رکھیں۔

Leave a Response