Wednesday, September 11, 2024
Ranchi News

جامعہ عزیزیہ کندی اٹکی میں جلسہ دستار بندی 21 مئی کو

 

رانچی:جامعہ عزیزیہ کندی اٹکی رانچی کا چوتھا عظیم الشان جلسہ دستاربندی 21 مئی 2023 کو ۔جس کی تیاری زوروں پر چل رہی ہے۔جلسہ کے مہمان خصوصی نوجوان عالم دین نیز ہدا ایجوکیشنل اکیڈمی کے ڈائریکٹر حضرت مولانا مفتی عبداللہ سالم قمر چترویدی ہوںگے۔جس کی صدارت صوبی باصفا حضرت مولانا عبدالصمد نعمانی رائورکیلا اور نظامت حضرت مولانا سفیان حیدر رانچوی کریںگے۔جلسہ کی سرپرستی جھارکھنڈ کے معروف تالی قرآں حضرت قاری صہیب احمد مدرس مدرسہ عالیہ کانکے کریںگے۔جلسہ کے ناظم حضرت مولانا منیر الدین شمشی دفتر انچارج مدرسہ ھذا ہوںگے۔شاعر ہندوستان شعبان دل خیرآبادی یوپی،بلبل ترنم محمد عرفان نیز رانچوی،حافظ محمد عقیل،حافظ محمد حسیب ہوںگے۔مقررین علماء کرام میں امارت شرعیہ کے قاضی شریعت حضرت مولانا مفتی محمد انور قاسمی، حضرت مولانا اکرام الحق عینی، حضرت مولانا محمد عبداللہ کٹک اڑیسہ ہوںگے۔مدرسہ کے مہتمم حضرت مولانا زبیر اشرف رحیمی اور ناظم مولانا منیر الدین نے کہاکہ جلسہ دستار بندی میں19 حفاظ کرام کے سروں پر دستار فضیلت کی پگڑی باندھی جائےگی۔

Leave a Response