Ranchi News

کلیۃالبنات کے نۓ ہاسٹل اور کلاس روم کاافتتاح

Share the post

 

مورخہ ۰۲/جون ۲۰۲۳ کو کلیۃالبنات پرہےپاٹ،رانچی میں ادارہ کے بانی وناظم حضرت مولانا نظام الدین ندوی صاحب دامت برکاتہ کی صدارت میں بعد نماز مغرب ایک افتتاحی پروگرام کیا گیا، اس موقع پر پہلے کلیۃالبنات کے نۓ ہاسٹل اور کلاس روم کاافتتاح ناظم صاحب کے دست مبارک سےکیاگیا، اس کے بعد کلیۃالبنات کی طالبہ زینت پروین (بوکارو) کےتلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا اور مختصر وقت میں ادارے کی بچیوں نے تعلیمی مظاہرہ پیش کیا،

 تعلیمی مظاہرہ کے بعد پروگرام کے صدر حضرت مولانا  نظام الدین  ندوی صاحب نے صدارتی خطبہ دیا، حضرت نے اپنے خطبے میں موجودہ دور میں خاص طور سے بچیوں کو دینی تعلیم دلانے پر زور دیا،آخر میں کلیۃ البنات کے مہتمم مولانا عبداللہ ندوی صاحب  نے پروگرام میں شریک سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا، اس پروگرام میں پرہےپاٹ بستی کے عام و خاص کے علاوہ  ادارے کے اسٹاف موجود تھے۔

Leave a Response