خدمت خلق بہت بڑی عبادت۔ڈاکٹر شبلی نعمانی
گرین لائف اکیڈمی کے زیر اہتمام پن شلا کا افتتاح
بہارشریف() گرین لائف ویلفیئر سوسائٹی اینڈ پبلک فار ہیومینیٹی کے زیر اہتمام پیغام امن کے مقصد کے تحت آج مقامی ٹیلیفون اکسچنج کے پاس واقع بھینساسور محلہ میں پن شلا کا افتتاح نالندہ کے ایم پی کوشلیندر کمار اور ڈی ایس پی ڈاکٹر شبلی نعمانی نے فیتہ کاٹ کر کیا ۔اسی موقع پر ان مہمانان خصوصی نے گرین لائف اکیڈمی کے سالانہ تقریب میں شرکت کر کے بچوں کو انعامات سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔
ان تقاریب کے موقع پر ڈاکٹر شبلی نعمانی نے کہا کہ بلا شبہ دکھی انسانیت کی خدمت بہت بڑی عبادت ہے اور اس کار خیر کے لئے سبھوں کو پیش رفت کرنی چاہئے ۔انہوں نے اس پہل کے لئے سوسائٹی کے سکریٹری و وارڈ کونسلر انجنیئر علی احمد کے جذبہ کی ستائش کی۔ انہوں نے اکیڈمی کے ہونہارطلباء وطالبات کی بھی ستائش کی اور پوری تندہی اور ایمانداری کے ساتھ تعلیم کے حصول کی ہدایت دی۔ساتھ ہی انہوں نے اکیڈمی کے روح رواں انجنیئر علی احمد انکی اہلیہ ڈائریکٹر ڈاکٹر حلیمہ خاتون ہیڈ ماسٹر ستیش کمار کو مبارکباد پیش کی۔اسی موقع پر ایم پی کوشلیندر کمار نے بھی اس گرمی کے موسم میں راہگیروں اور مسافروں کی سہولت کے پیش نظر پن شلا کے انتظام کے لئے وارڈ کمشنر انجنیئر علی احمد کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہر ذی حیثیت لوگ اس طرح کے رفاہی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ انجنیئر علی احمد نے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ انکی چھوٹی سی کاوش ہے۔محلہ والوں اور شہر والوں کا اسی طرح خلوص ملتا رہا تو انشاءاللہ وہ انکی ہر طرح کی خدمت کے لئے تیار ہیں کیونکہ خدمت کر کے انہیں سچی خوشی ملتی ہے۔
You Might Also Like
بہار اسٹیٹ ہیڈ کی تقرری: ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (AMP) نے 2024-25 کے لیے قیادت کا اعلان کیا
مسلم پروفیشنلز کی ایسوسی ایشن (اے ایم پی) نے محمد ریاض عالم کی سال 2024-25 کے لیے بہار اسٹیٹ ہیڈ...
पटना साहिब संसदीय सीट से अंशुल अविजित को प्रत्याशी बनाए जाने पर भारती सत्येंद्र देव ने दी बधाई
विशेष संवाददाता बख्तियारपुर (पटना)। लोकसभा चुनाव के लिए पटना साहिब संसदीय सीट से लोकसभा की पूर्व अध्यक्ष मीरा कुमार के...
पत्रकार सुनील सौरभ की पुण्यतिथि मनाई गई, परिजनों,रिश्तेदारों/मित्रों व शुभचिंतकों ने दी श्रद्धांजलि
करनौती/बख्तियारपुर (पटना)। बिहार के जाने-माने वरिष्ठ पत्रकार सुनील सौरभ की प्रथम पुण्यतिथि उनके पैतृक निवास स्थान पटना जिलांतर्गत बख्तियारपुर प्रखंड...
شیخ پورہ بہار محلہ کمشنری کے قدیم مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا
بہار کی معروف بستی شییخ پورہ حسین اباد کے محلہ کمشنری میں واقع شیعہ مسجد کا سنگ بنیاد بدست حجت...