Saturday, October 12, 2024
Blog

مفتی حقانی صاحب کی حیات وخدمات پر دوروزہ عظیم الشان سیمنار اور تعلیمی بیداری کانفرنس 18/19مئی کو

کانفرنس وسیمنار میں ارباب جمعیت وجماعت کے علاوہ ملک کے چیدہ چنیدہ ماہرین علم وفن کریں گے شرکت


صاحب گنج جھارکھنڈ
پریس ریلیز
16/اپریل 2024
ضلع کے صاحب گنج میں نہایت ہی تزک واحتشام کے ساتھ دوروزہ عظیم الشان سیمناراور تعلیمی بیداری کانفرنس منعقد ہونے جاری ہے جس کےلئے تیاریاں جاری ہیں اور علماء خطباء مقالہ نگاران اور دیش کے اہم اسکالرس ودانشوران سے رابطے کئے جارہے ہیں دوروزہ یہ پروگرام آئندہ ماہ کی 18/19 تاریخ کو ہوگا
ملی جانکاری کے مطابق یہ دوروزہ کانفرنس اور سیمنار بعنوان علامہ مفتی عبدالعزیز حقانی صاحب رحمہ اللہ کی حیات وخدمات الفلاح ایجوکیشنل سوسائٹی بڑا سوناکوڑ صاحب گنج جھارکھنڈ کے زیر اہتمام ہوگا جیساکہ اسکی اطلاع دیتے ہوئے شیخ اجمل سلفی چئیرمین الفلاح نے بتایاکہ حسب دستور امسال بھی تعلیمی بیداری کانفرنس ہوگی لیکن چوںکہ الفلاح کے بانی مبانی روح رواں اور بالخصوص صوبہ جھارکھنڈ کی نہایت ہی قدآورعلمی فنی اور بلند اخلاقی شخصیت کے مالک مفتی حقانی صاحب تھے جنھوں نے اپنے جھارکھنڈ کے اس علاقہ میں تعلیمی تدریسی دعوتی اصلاحی خدمات کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں انکی بے لوث قربانیاں رہی ہیں جمعیت وجماعت کے لئے بھی موصوف حقانی صاحب بڑی مغتنم ہستی تھے چنانچہ ادارہ الفلاح کے ذمہ داران اور انکے ابناء نے حقانی صاحب کی زندگی کے مختلف شعبوں پر مشتمل اہل علم کے علمی مقالات دلی خیالات احساسات وتاثرات یکجا کیا ہے موقع پرسیمنار میں انکی زندگی پر ہلکی روشنی ڈالی جائیگی اور انکی شخصیت حیات وخدمات پر مرتب کتاب کے علاوہ رفع الشکوک عمن احل رباالبنوک اور کئی اہم کتابوں کے اجراء کا بھی ہوگا

جو جمعیت وجماعت کے ذمہ داران سمیت بڑی باوقار شخصیات کے ہاتھوں انجام پائیگا ان شاءاللہ
اس مناسبت سے الفلاح کے ڈائرکٹرشیخ اسلم حقانی نے کہا کہ سیمنار اور انکی تالیفات کا اجراء ہم پر فرض اور قرض بھی ہے ان شاءاللہ رب کی توفیق کے بعد اپنے ساتھی ذمہ داران اور حقانی صاحب کے محبین وعقیدتمندان کے تعاون وحوصلوں کی بدولت ہم اسے کامیاب کریں گے
انہوں نے اپنےجاری بیان میں خلاصہ کیا کہ اس دو اہم پروگرام میں ملک بھرسے تین درجن سے بھی زائد علماء وفضلاء دانشوران شرکت فرمائیں گے جبکہ صدارت امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند شیخ اصغر علی امام مہدی سلفی صاحب اور شیخ عبدالسلام سلفی صاحب امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی فرمائیں گے
اور بہت جلد تمام مدعوء علماء فضلاء و مقررین اور دیگر شعراءوادباء کی لسٹ جاری کی جائیگی

Leave a Response