Saturday, July 27, 2024
Jharkhand News

جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے صوبائی دفتر کا شاندار افتتاح

اخلاص،استقامت،اتباعِ رسول اورخدمتِ خلق جمعیۃ علماء ہند کا بنیادی نصب العین/مولاناسیداسجدمدنی نائب صدر جمعیہ علماء ہند


رانچی17دسمبر:
جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کی مجلس عاملہ،مدعوین خصوصی اور ضلعی صدورونظماء اعلیٰ کا خصوصی اجلاس آج یہاں صوبائی آفس الریان انکلیو ستارکالونی بریاتورانچی میں جناب مولاناحبیب الرحمن قاسمی کی صدارت میں منعقدہوا،جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جگرگوشۂ شیخ الاسلام حضرت مولاناسید اسجد مدنی نائب صدر جمعیۃ علماء ہند نے شرکت کی، اجلاس میں ورکنگ کمیٹی کے ممبران کے علاوہ صوبہ کے اضلاع کے عہدیداران موجود رہے،اور حضرت مولاناسیداسجد مدنی کی دعاؤں سے صوبائی آفس کا افتتاح عمل میں آیا۔واضح رہے کہ اب تک جمعیۃ علماء جھارکھنڈکے پلیٹ فارم سے قومی وملی خدمات کیمپ آفس معہدالقرآن الکریم مدنی مسجد نوادہ ہزاریباغ کے واسطہ سے انجام دی جا رہی تھیں۔
خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانامدنی نے کہاکہ ہمارے اکابر نے ملک وملت کے لیے جو دینی، قومی وملی خدمات انجام دی ہیں آج بھی ان کے نقوش واضح طور پر ہمارے لیے مشعل راہ ہیں،ہمارے اکابرکی چارخصوصیات تھیں،اخلاص،استقامت،اتباع رسول اور خدمت خلق،یہی وجہ ہے کہ آج بھی ان کے کاموں کا سلسلہ باقی ہے اورامت ان برکات سے فیضیاب ہورہی ہے،مولانامدنی نے جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے ذمہ داروں سے کہاکہ آپ بھی ان چارچیزوں کو مضبوطی سے پکڑیں اور خدمت کے میدان میں اترجائیں،انھوں نے اس موقع پراپنے اندر سیاسی شعورپیداکرنے پر بھی زوردیااورکہاکہ الیکشن کے موقع پر ان تمام کاموں سے اپنے دامن کو بچائیں جن سے ملت کوکوئی نقصان ہو،اس موقع پر مولانامدنی نے بچوں کے لیے الگ اسکول اوربچیوں کے لیے الگ اسکو ل قائم کرنے کی طرف توجہ دلائی اور کہاکہ یہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،ارباب مدارس بھی اس کی طرف متوجہ ہوں اور کم ازکم اپنے مدرسوں میں پرائمری سیکشن ضرورقائم کریں،انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو مداراس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند کے اصولِ ہشت گانہ اور اس کے منہج پر کام کررہے ہیں وہ آج بھی ملت کے لیے مفید ہیں، جمعیۃ علماء ہند نے 1970 کی دہائی میں یہ بات کہی تھی کہ اپنے مدرسوں کو حکومت کی امداد سے بچاکر کھیں، آج آسام کے مدارس کا جو حشر ہوا ہے، حکومت سے امداد لینے اور اس سے الحاق کے نتیجہ میں یوا ہے، سرکاری امداد لینے والے مدارس کا آسام جیسا حشر ہوگا، لہذا ارباب مدارس بیداری کے ساتھ کام کریں۔ مولانا سید اسجد مدنی نے جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے عہدیداران کوواضح پیغام دیاکہ قوم وملت کی خدمت اخلاص واستقامت کے ساتھ کریں،اوراس سلسلہ میں نبوی ہدایات کو مدنظر رکھیں اور یادرکھناچاہیے کہ خدمت خلق انسانیت کی بنیادپرہونی چاہیے،مذہب کی بنیاد پر نہیں،اوراسی پر اس ملک کی جمہوریت،سیکولرزم اور صدیوں سے چلی آرہی گنگاجمنی تہذیب کی بقاہے۔مولانا مدنی نے رانچی میں آفس افتتاح کے اس شاندار تقریب میں جمعیۃ علماء ہند کی اکائیوں کے استحکام پر زوردیااورذمہ داروں کورانچی میں آفس بنانے پر مبارکباد اور اپنی دعاؤں سے نوازا۔


جناب مولاناحبیب الرحمن قاسمی صدر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے جمعیۃ علماء ہند کی خدمات کونظم میں پیش کیا،جناب مفتی محمدشہاب الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے سابقہ کارروائی کی خواندگی وتوثیق کے بعد درج ذیل تجاویز ہاؤس سے منظورکرائی،تجویز (۱)آئندہ ٹرم میں جمعیۃ علماء ہندکی صدارت کے لیے جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی کا نام پیش کیاگیاجس کو ہاؤس نے ہاتھ اٹھاکر متفقہ طور پر منظور کیا اور ان کی درازئ عمر کےلیے دعاکی(۲) جنوری اور فروری میں ضلعی اصلاح معاشرہ اجلاس منعقد کرائے جائیں،واضح رہے کہ رمضان سے پہلے پورے صوبہ میں تقریباًڈھائی سوپروگرام مسجدوں میں منعقد کیے گیے جس میں معاشرہ کی خرابیوں کو اجاگرکرتے ہوئے ان کے سدباب کے طریقہ کاربھی بتائے گئے۔ جس کے مفیداثرات معاشرہ پر مرتب ہوئے(۳)بیواؤں اور یتیموں کو وظائف دیئے جائیں،واضح رہے جمعیۃ علماء جھارکھنڈ سرِدست دس بیواؤں کو ماہانہ دوہزار روپے وظیفہ دے رہی ہے (۴)اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے مستحق اورضرورتمندطلبہ وطالبات کوتعلیمی وظائف دیئے جائیں،اس سلسلہ میں جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے دوماہ پہلے مستحق طلبہ سے امداد کی درخواستیں طلب کی تھیں جس میں آٹھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں،ہرمستحق طالب علم کو چالیس ہزار روپے سالانہ اواخر جنوری 2024میں تعلیمی وظیفہ دیاجائے گا،جس کا فیصلہ میرٹ کی بنیادپر ہوگا،اور اس کے دائرہ کو مزیدوسیع کیاجائے گا۔
جناب مفتی محمدشہاب الدین قاسمی نے رانچی میں آفس بنانے کی غرض وغایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت رانچی میں ملی خدمات کے مختلف میدان ہیں مثلاًمستحق نادار، کمزورمریضوں کی اسپتالوں تک صحیح رہنمائی اور ان کی مددکرنا، ان کے قیام کے لیے مناسب بندوبست کرنا،بے یارو مددگار مسافروں کی دست گیری کرنا، حکومت کے دفاتر تک مسلمانوں کی صحیح رہنمائی کرنا اور ان کی مدد کرنا،ملت کے مفاد میں حکومت سے کام لینا،ملک کے بیشترصوبوں میں جمعیۃ علماء ہند کے صوبائی دفترسے اس سلسلہ میں مؤثر اور ہمہ جہت خدمات انجام دی جا رہی ہیں اور اس سے عام انسانوں کو نفع پہنچ رہاہے، جمعیۃ علماء جھارکھنڈ بھی خدمت کے اسی راستہ پر چل کر انسانوں کے کام آنا اپنا فریضہ سمجھتی ہے۔
اس موقع پر جناب الحاج منظور احمدانصاری نائب صدر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے کہاکہ ہمیں جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کو مضبوط ومستحکم کرناہے تاکہ اس سے مزیدلوگوں کو فائدہ پہنچے،انھوں نے مفتی محمدشہاب الدین قاسمی کو رانچی میں آفس بنانے پر مبارکباد دی اور اپنی طرف سے ہر تعاون کا یقین دلایا۔جناب منظر احمدخان جمشید پور نائب صدر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے بھی ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔


مفتی عبدالحئی قاسمی صدر جمعیۃ علماء دھنباد،سیدسیف الدین خالدعمرسکریٹری جمعیۃ علماء جھارکھنڈ، مولانا شکیل الرحمن قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علما ہزاری باغ،مفتی محمدیونس قاسمی صدر جمعیۃ علماء ہزاریباغ، مولانا محمداکرم قاسمی صدر جمعیۃ علماء گریڈیہہ،مولانا رستم قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء گریڈیہہ، مولاناعبدالمعیدقاسمی صدر جمعیۃ علماء جامتاڑا،مفتی محمدصدیق جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء جامتاڑا، مولانامبارک حسین نائب صدر جمعیہ علماء گڈا،مولانااقبال حسن ایوبی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء چترا،جناب عزیرعالم صدرجمعیۃ علماء بوکارو،مولانا مصدق قاسمی جنرل سکریٹر جمعیۃ علماء بوکارو، مولانا قمرالدین قاسمی صدر جمعیۃ علماء کوڈرما،حافظ انورحسین جنرل سکریٹر جمعیۃ علما مشرقی سنگھ بھوم (جمشیدپور)حکیم سمیع اللہ مفتاحی ممبر ورکنگ کمیٹی جمعیۃ علماء جھارکھنڈ جمشیدپور،مولانا عبدالصبور قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء پلاموں،مفتی وسیم قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مغربی سنگھ بھوم،حافظ محمدسلیم نائب صدر جمعیۃ علماء رام گڑھ،مفتی محمدالیاس قاسمی خازن جمعیۃ علماء دمکا، مولاناابوکر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء دمکانے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور صوبائی آفس کے افتتاح پر جنرل سکریٹری کو مبارکباد دی اور ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔


دیگر شرکاء میں خصوصیت کے ساتھ مولانا منصور عالم قاسمی نائب صدر جمعیۃ ہزاریباغ،مولانا محمداسلام قاسمی صدرجمعیۃ علماء دیوگھر،مولانا عبادالرحمن قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء گڈا، مولاناعبدالستار رحمانی قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء گڈا،مولانا مشتاق احمدگڈا،مولانا محبوب عالم جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کوڈرما،مولانامحمدجوہر قاسمی نائب صدرجمعیۃ علماء گریڈیہہ، حاجی محمدایوب صابری ممبر ورکنگ کمیٹی جمعیۃ علماء جھارکھنڈ رانچی،ڈاکٹرایم ایم احمدوائس چیئرمین ارود ایجوکیشن بورڈبریاتو، مولاناحشیم الدین جمشیدپور،مولاناخالد حسین جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء پلاموں،مولاناشمس پرویز قاسمی صدرجمعیۃ علماء مغربی سنگھ بھوم،مولانا عبداللہ جمشیدپور،مولانا مزمل جمشیدپور،مولانا وصی اللہ جمشیدپور،حاجی محمودعالم جمشیدپور، مولانامحمدغلام مصطفی قاسمی بوکارو،مولاناشکیل اختر ندوی،مولانامحمدانعام الحق کتراس،حافظ کاوش دیوگھر، مولانااختر عالم ندوی دھنباد، مولاناامداداللہ نائب صدر جمعیۃ علماء دھنباد،مولانا محمدافروز قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء بوکارو،مولانا حفظ الرحمن لاتیہار،مولانا عقیل احمدکوڈرما،مولانا اختر عالم ندوی گوموہ،مفتی محمدامتیاز پلاموں،حافظ عبدالصمد گریڈیہہ،مولانا محمدحفیظ اللہ کوڈرما،حافظ مقصود عالم کوڈرما،مولانامحمدحذیفہ بڑگائیں،حافظ عبدالجبار امام مسجد عائشہ بریاتو رانچی،جنید احمدخان بریاتو، شاہنواز بریاتو،فیاض فیصل بریاتورانچی،مولاناخالد حسین قاسمی بریاتورانچی، قاری صدام حسین بریاتو،محمدجمشید بریاتورانچی،انس رحمانی بریاتو،محمدآصف بریاتو،محمدعظیم بریاتو،نعیم الحق خان بریاتو، مولانا ابوالکلام مظاہری گریڈیہ، مولانا سلیم، حافظ ممتاز دھنباد، عباداللہ ہزاری باغ مولانا ضیاء الحق مظاہری آفس سیکرٹری جمعیۃ علماء جھارکھنڈ، قابل ذکر ہیں۔

Leave a Response