Ranchi Jharkhand

جامعہ ام سلمہ جھارکھنڈ میں تقریب پرچم کشائی

Share the post

(26/جنوری 2024)
جامعہ سلمہ دھنباد
جھارکھنڈ میں جو مسلم لڑکیوں کی دینی و عصری تعلیم وتربیت کا ایک معر وف اور معتبر ادارہ ہے ہرسال کی طرح اس سال ( 2024) بھی یوم جمہوریہ کی تقریبات شاندار اور باوقار طریقہ پر انجام پائیں ، جامعہ ام سلمہ کی پرنسپل محترمہ شفق آرا صاحبہ کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئ جبکہ طالبات نے قومی ترانہ جن گن من اور سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا دلکش لہجہ میں پیش کرکے حاضرین کے دل جیت لئے ، جامعہ ام سلمہ کے ناظم مولانا آفتاب ندوی صاحب نے اپنے مختصر خطاب میں 26/جنوری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا آج ہی کے دن ہمارے ملک کا آئین نافذ کیا گیا ،‌ھمارا یہ دستور ملک کے تمام شہریوں کو برابرکاحق دیتا ھے ،

ھر ایک کو آگے بڑھنے ، ترقی کرنے اور کسی بھی منصب تک پہنچنے کا یہ دستور ھمیں موقع فراہم کرتا ھے ،‌جس ملک کی جڑ میں بھید بھاؤ اور چھوا چھوت جیسی بیماری تھی اس ملک کے بے نظیر آئین نے مساوات اور برابری کو بنیاد بناکر آئین کو ترتیب دیا ،‌اسی دستور کا یہ فیض ہیکہ آج پسماندہ اور کچلے ھوئے طبقات سے لوگ بڑی بڑی پوسٹوں پر پہنچ رہے ہیں ، جنکو صدیوں پیچھے ڈھکیلا گیا ، تعلیم سے روکا گیا وہ اپنی محنت سے اونچائیوں کو چھو رہے ہیں ، اسلئے دستور کی حفاظت فرض ھے ، اگر دستور نہیں رہے گا تو ہم کسی ظلم کے خلاف آوازبلند نہیں سکتے ،‌کہیں فریاد نہیں کرسکتے ، غلط لوگو ں کے ہاتھوں میں حکومت آجانے کی وجہ سے آئین کو پامالی بھی ہورہی ہے ،ضرورت ہیکہ آئین کے تحفظ کی فکر کی جایے ، طالبات نے اردو ہندی ، انگلش میں زور دار تقریروں کے ذریعہ خطابت کے جوہر دکھائے ،ایکشن اور روایتی انداز میں ترانے اور نظمیں پیش کی گئیں ، اس مرتبہ بیت المقدس اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کا موضوع بھی چھایا رہا , اسی طرح کئ طالبات نے بابری مسجد کی تاریخ پر بھی روشنی ڈالی ، چھوٹی بچیوں نے کئ مختصر تاریخی اور اخلاقی ڈرامے بھی پیش کئے ، ان رنگارنگ پروگراموں سے حاضرین خوب محظوظ ھوئے ، کئ بار لوگوں کی آنکھیں بھیگ بھی گئیں ، آخری کلاس کی سینر طالبات نے اس خوبصورت پروگرام کی تیاری میں بڑی محنت کی

،‌ پرنسپل شفق آرا صاحبہ اور دوسری استانیوں کی رہنمائی اور سرپرستی طالبات کو حاصل رہی ، شبنم جموئی ، عافیہ بیگوسرائے ، رابعہ عنبری گریڈیہ ، ام عمارہ ذکیہ بکارو ، عائشہ مونگیری ، انعم بہار شریف آفرین مونگیری ،حبیبہ رضوان پٹنہ ، صادقہ ہزاری باغ فرحت ارریا ، ، شفق دھنباد ،ھادیہ گڈا ، عافیہ الطاف گیا ، افشاء شاہنواز ، وغیرہ نے اس ثقافتی و تربیتی پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا , رپوٹ ،،،فیروز اختر شعبۂ رابطہ عامہ جامعہ ام سلمہ ،،
26/جنوروی 2024

Leave a Response