Saturday, July 27, 2024
Ranchi Jharkhand

جمعیت علماء جھارکھنڈ کے زیر اہتمام رانچی میں معاشرہ مہم جاری

جمعیت علماء جھارکھنڈ کے زیر
اہتمام رانچی میں اصلاح معاشرہ مہم جاری
فرزندان توحید شرکت فرماکر
ملی بیداری کاثبوت دیں
ڈاکٹر محمد اصغر مصباحی
جمعیت علماء جھارکھنڈ کے جنرل سیکریٹری مولانا ڈاکٹر محمد اصغر مصباحی نے ایک
پریس ریلیز میں بتایا کہ الحمدللہ اصلاح معاشرہ ودینی
تعلیمی بیداری عشرہ مہم پروگرام کے تحت رانچی میں جاری ہےجس میں جہیز کی لعنت ،نشہ خوری،سودکی وبا
شادی بیاہ میں فضول خرچی
اور دینی تعلیم کی اہمیت وفضیلت کے عنوانات سےعلماء
کرام خطاب فرمارہے ہیں واضح
رہےکہ جمعیت علماء ہند میں تقریباً 33/شعبے چل رہےہیں جن
میں دو شعبے بڑے اہم ہیں شعبہ
اصلاح معاشرہ اور دینی تعلیمی
بورڈ ان ہی دونوں شعبوں کے تحت رانچی میں پروگرام منعقد
ہورہے ہیں’بعد ازاں مزید چار
مثالی اضلاع چترا،سمڈیگا،دمکا
اور گڈا میں آیندہ دنوں میں اصلاح معاشرہ اور دینی تعلیمی
بیداری مہم کے عنوان سے اجلاس منعقد کیے جائیں گے
ڈاکٹر محمد اصغر مصباحی نے مزید کہا کہ8/دسمبر 2023بروز
جمعہ بعدنمازمغرب بمقام رنگساز
مسجد ناظرعلی لائن چرچ روڈ
رانچی ،9/دسمبر 2023بروز
سنیچر بعد نماز مغرب بمقام مدینہ مسجد ہند پڑھیں رانچی
دس دسمبر 2023بروزاتواربعد
عشاء بمقام مکہ مسجد نظام نگر
ہندپڑھی رانچی میں اصلاح معاشرہ اور دینی تعلیمی بیداری
کے عنوان سے علماء کرام خطاب
کریں گےجن حضرات کابیان ہوگا
ان میں مفتی ڈاکٹر محمد سلمان
قاسمی مولانا رضوان دانش،
ڈاکٹر محمد اصغر مصباحی ،
مولانا محمد انصار،مولاناشعیب
اختر،مولانا محمد یوسف صاحبان وغیرہم کے نام شامل ہیں ان کے علاوہ جمعیت علماء جھارکھنڈ کے ارکان مجلس عاملہ قاری صہیب احمد حاجی ظہیر الاسلام اورمذکورہ مساجد کے ذمہ داران بھی پروگرام میں
شامل ہوں گے شمع توحید کے
پروانوں سے اپیل ہے کہ ان پروگراموں میں شرکت فرماکر
علماء کرام کےمواعظ حسنہ سے
مستفیض ہوں اور ملی بیداری کا ثبوت دیتے ہوے عنداللہ اجر
عظیم کے مستحق بنیں

Leave a Response