Saturday, July 27, 2024
Jharkhand News

تعزیہ کے جلوس کے دوران ہائ ٹنشن تارکی چپیٹ میں آنے سے چارافراد کی جاے حادثہ پرہوئ موت پرادارہ شرعیہ جھارکھنڈ نے کیاتعزیت واظہار افسوس

 

بوکارو کے کھیتکو بستی میں تعزیہ کے جلوس کے دوران ہائ ٹنشن تارکی چپیٹ میں آنے سے چارافراد کی جاے حادثہ پرہوئ موت پرادارہ شرعیہ جھارکھنڈ نے کیاتعزیت واظہار افسوس، حکومت سے کیامعاوضہ کی مانگ کہا بجلی محکمہ کے متعلقہ افسران کو کیاجاے برخواست۔

رانچی:- آج مورخہ 10 محرم الحرام 1445 ہجری مطابق 29 جولائی 2023 بروز سنیچر حسب معمول بوکاروضلع کے کھیتکو بستی علاقہ ٹینوگھاٹ کاتعزیہ جلوس بعدنمازفجر کھیتکوسے آسناپانی جانے کے دوران ایک تعزیہ ہائنشن بجلی تارکی چپیٹ میں آگیاجس سے چارافراد محمدانعام الرب(35) سالہ، محمد آصف رضا(21) سالہ، ساجدانصاری (18) سالہ، اور غلام حسین (18) سالہ کی موت جاے حادثہ پرہی ہوگیا بقیہ 10/ افراد زخمی ہوگئے جن میں تین کی حالت بہت ہی نازک بنی ہوئی ہے آنافانامیں سبھی کو ڈی وی سی بوکاروتھرمل ہاسپٹل لے جایاگیا جہاں زخمیوں کوفرسٹ ایڈ کے بعد بوکاروصدرہاسپٹل بھیج دیاگیا، اس سانحہ پر ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی نے گہرے رنج والم کااظہارکرتے ہوے ہوئ اموات پرتعزیت کی ایل خانہ سے ٹیلیفون میں بات کر دلاسہ دیااور بوکارو سول سارجن سے بات کرزخمیوں کابہتراعلاج کرنے کی اپیل کی، کھیتکوکے ذمہ دار محمد تنویرعالم سے مکمل رابطہ میں ہیں، ناظم اعلی مولاناقطب الدین رضوی نے اس حادثے کے بعد کھیتکو، آسناپانی، جھرکی، جرنگ ڈیہ کے محرم کمیٹیوں سے کہاہے کہ وہ آج دسویں کاجلوس نہ نکالیں چونکہ یہ حادثہ بہت بڑا ہے۔ناظم اعلی نے برمو ایس ڈی او، بوکارو ڈی سی، جھارکھنڈ کے ہوم سیکرٹری وچیف سیکرٹری سے ٹیلیفونک گفتگو کر مرنے والے کے واثین کوپچاس پچاس لاکھ روپئے معاوضہ اور ایک ایک سرکاری نوکری دینے کی مانگ کی ہے اور زخمیوں کابہتراعلاج کرنے اور پانچ پانچ لاکھ معاوضہ کامطالبہ کیاہے، ساتھ ہی کہاہے کہ چونکہ ہرسال بعد نماز فجر کھیتکو بستی کے سارے محرم کاجلوس مشترکہ طور پر نکل کر آسناپانی جاتے رہے ہیں جہاں سے پھر وقت متعینہ پر دسویں کاجلوس نکلتاہے جس کی ساری تفصیل بجلی محکمہ کو بھی دے دی گئ تھی باوجودیکہ صبح کے وقت اس روٹھ کی بجلی نہیں کاٹی گئ یہ بجلی محکمہ کی دانستہ طورپر لاپرواہی ہے بایں وجہ بجلی محکمہ کے متعلقہ افسران وکرمچاری کو فوری طور پرمعطل کران پرمحکمہ جاتی کارروائی کی جاے، اس دلدوز سانحہ پر مولانا محمد قطب الدین رضوی نے وزیر اقلیتی امور جناب حفیظ الحسن انصاری، پارلیامانی وزیرعالمگیرعالم اور وزیرصحت بناگپتاسے بھی بات کر مذکورہ مطالبات کو رکھا

Leave a Response