Saturday, July 27, 2024
Jharkhand News

ڈاکٹر عبید اللہ قاسمی مولانا آذاد کالج کے انٹر سیکشن کے انچارج بنائے گئے

 

مولانا آزاد کالج میں انٹر کا داخلہ جاری,(پرویز احمد) 

رانچی:  سرکار کی نئی تعلیمی پالیسی کے تحت مولانا آزاد ڈگری کالج سے انٹر میڈیئٹ کا سیکشن الگ کردیا گیا ہے, جس کا انچارج اسی کالج کے شعبہ اردو کے پروفیسر ڈاکٹر عبید اللہ قاسمی صاحب کو بنایا گیا ہے, 

مولانا آزاد کالج رانچی میں دوسرے اقلیتی کالج کے مقابلے میں بہت ہی کم فیس لے کر داخلہ ہوتا ہے ,یہی وجہ ہے کہ یہاں غریب طبقہ کے طلباء کثیر تعداد میں داخلہ لے کر اپنی تعلیم کو جاری رکھنے میں کامیاب ہو پاتے ہیں ,دوسرے کالجوں میں بھاری ایڈمیشن فیس کی وجہ کر غریبوں کے بچے داخلہ نہیں لے پاتے ہیں تو ایسے طلباء کے لئے مولانا آزاد کالج سب سے بڑا سہارا ہوتا ہے, دوسرے کالجوں میں فرسٹ کلاس کے بچوں کا داخلہ پرسینٹیج کی بنیاد پر ہوتا ہے جبکہ مولانا آزاد کالج میں ہر قسم کے طلباء کا داخلہ ہو جاتا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم کو بیچ میں ہی ختم نہ کر کے اپنے تعلیمی سفر کو آگے بھی جاری رکھ سکیں, اس اعتبار سے مولانا آزاد کالج اپنے مقصد کے اعتبار سے ایک کامیاب کالج ہے ,کیوں کہ 1972ء میں قوم و ملت کا صحیح درد رکھنے والے ہمدردوں کے ہائیر مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی آف انجمن اسلامیہ رانچی کے تحت مولانا آزاد کالج قائم کرنے کا مقصد ہی یہ تھا کہ ہمارے وہ بچے جن کا داخلہ میٹرک میں سیکنڈ اور تھرڈ ڈویژن آنے کی وجہ شہر کے دوسرے بڑے کالجوں نہیں ہو پاتا جس کی وجہ کر ہماری قوم کے بچے اگے کی تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے ہیں اور بیچ میں ہی احساس محرومی کا شکار ہو کر اپنی تعلیم چھوڑ دیتے ہیں, جس سے ہمارے معاشرے کا ایک بڑا تعلیمی نقصان ہوتا ہے, اس تعلیمی نقصان اور کمی کو پورا کرنے کیلئے ہی مولانا آزاد کالج رانچی کا قیام عمل میں آیا جس کی بنیاد پر اس وقت سے لے آج تک ہزاروں بچے اور بچیون نے اپنی تعلیم کو مکمل کرنے میں کامیابی حاصل کی اور آج ایسے طلباء و وطالبات مختلف سرکاری اور غیر سرکاری محکموں میں روزگار حاصل کر کے کامیاب زندگی گزار رہے ہیں 

, مولانا آزاد کالج کے
انٹر میڈیئٹ سیکشن میں داخلہ جاری ہے, دوسرے کالجوں میں داخلہ فیس بہت زیادہ ہے جبکہ مولانا آزاد کالج میں ایڈمیشن فارم کی قیمت پانچ سو روپئے ہے اور داخلہ فیس صرف چار ہزار پانچ سو(  4500 Rs )روئے ہے ,
لہذا تمام گارجین حضرات سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچے اور بچیوں کا داخلہ مولانا آزاد انٹر کالج میں جلد سے جلد کرا لیں, سیٹیں محدود ہیں ,کہیں ایسا نہ ہو کہ وقت نکل جانے اور سیٹ فل ہوجانے کے بعد آپ کے بچےاور بچیوں کا سال برباد ہو جائے ,اس لئے جلدی کریں اور روزانہ اتوار کو چھوڑ کر صبح 10/بجے سے لے کر دوپہر 03/بجے تک مولانا آزاد کالج کے آفس سے داخلہ فارم حاصل کرلیں,
یہ اطلاع ایک پریس ریلیز کے ذریعہ مولانا آزاد کالج کے ہیڈ کلرک پرویز احمد نے دی,

Leave a Response