Saturday, July 27, 2024
Ranchi News

نعمت حق ویلفیئر ٹرسٹ کے ذریعہ ضرورت مندوں کے درمیان رمضان KITکی تقسیم

 

نعمت حق ویلفیئر ٹرسٹ کے ذریعہ ضرورت مندوں کے درمیان رمضان KITکی تقسیم 

 غریبوں کے ہونٹوں پر خوشی بھری مسکراہٹ لانا بھی ایک عبادت ہے ، قاری انعام الحق 

غلام شاہد 

رانچی : نعمت حق ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ) چیئر بوڑھی باگی ،پٹھوریا رانچی کی جانب سے غریب ضرورت مندوں کے درمیان رمضان کٹ تقسیم کیا گیا جس میں رمضان کے موقع پر کھانے پینے کی چیزوں کے علاوہ چاول دال بھی تھا ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ٹرسٹ کے چیئر مین قاری انعام الحق صاحب نے فرمایا کہ رمضان کا مہینہ اتنا عظیم متبرک اور مقدس ہے کہ ا س کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے ۔ اس کے روزوں کا کیا انعام ہے اس کا علم بھی نہیں ہے کیونکہ اللہ لم یزل نے قرآن پاک میں فرمایا ہے کہ روزہ داروں کے لئے دو خوشیاں ہیں ایک افطار کے وقت اور دوسری قیامت میں یعنی دوسری خوشی کیا ہے اسے اللہ نے راز میں رکھا ہے ۔ اس مقدس مہینہ میں عبادت وریاضت کی بڑی فضیلت ہے ہم سب عبادتیں تو کرتے ہیں لیکن ایک عبادت کو بھول جاتے ہیں اور وہ عبادت ہے غریبوں کے ہونٹوں پر مسکراہٹ لانا یعنی انہیں خوشی دینا ۔ اللہ اور اس کے رسول نے غریبوں اور یتیموں کا خیال رکھنے کی سخت تاکید کی ہے ۔ اس لئے ٹرسٹ نے ضرورت مندوں کے درمیان رمضان کٹ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ آرام سے روزہ رکھ سکیںجس سے انہیںخوشی حاصل ہو 

۔ یہ آغاز ہے اگر ٹرسٹ کو تعاون ملتا رہا تو  پروگرام کو مزید آگے بڑھایا جائے گا ۔ پروگرام میں نعمت حق ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئر مین قاری انعام الحق ، سکریٹری ، قاری عبد المجیب ، نائب سکریٹری حافظ انعام الحق ( چیئر) خازن ، مولانا ادریس مظاہری کے علاوہ بلال انصاری ، حافظ آصف کونکی ، مولانا نور اللہ (بوڑھی باگی ) ، مولانا ظفر (بالو) مولانا عبد الحکیم مظاہری (کنادو) حافظ رجب (کنادو ) قاری سہراب (ہوچر ) اسرائیل انصاری ، طیب الانصاری (کنادو) عبد المجید انصاری صدر انجمن اسلامیہ کوکدورو ، متین انصاری (پروٹولہ ) وغیرہ کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔ واضح رہے کہ نعمت حق ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت چیئر بوڑھی باگی ، پٹھوریا ، رانچی میں لڑکیوں کا مدرسہ اُم ہانی للبنات بھی قائم ہے جس میں مقامی کے علاوہ بیرونی بچیاں بھی زیر تعلیم ہیںجنہیں مفت کھانا اور تعلیم دی جاتی ہے مدرسہ میں ان کے لئے ہاسٹل بھی ہے ۔

Leave a Response