All India NewsBlogJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

جمعیت علماء جھارکھنڈ کی مجلس عاملہ،صدور،نظماء اور مدعوئین خصوصی کا مشاورتی پروگرام آج

Share the post

رانچی:جمعیت علماء جھارکھنڈ کی مجلس عاملہ ،صدور ،نظماء اور مدعوئین خصوصی کا ایک اہم مشاورتی پروگرام 20 نومبر 2025 بروز جمعرات کو جامعہ حسینیہ کڈرو رانچی میں منعقد ہورہاہے۔جس کی تیاری پوری کر لی گئی ہے۔جمعیت علماء جھارکھنڈ کے ناظم عمومی الحاج شاہ عمیر نے کہاکہ جمعیت علماء جھارکھنڈ کے ریاستی سطح کے اہم مشاورتی پروگرام کی تیاری پوری کر لی گئی ہے۔یہ پروگرام صبح ساڑھے نو بجے سے شروع ہوکر دوپہر دو بجے تک چلے گا۔اس میں جھارکھنڈ کے لگ بھگ سبھی ضلع کے جمعیت علماء جھارکھنڈ کے عہدیداران شامل ہورہے ہیں۔

جس کا ایجنڈہ سات ہے۔سابقہ کارروائی کی خواندگی اور توثیق،سکریٹری رپورٹ،قیام مکتب اور چل رہے مکاتب کے استحکام پر غوروخوض اور نصاب تعلیم کا تعین،جمعیت یوتھ کلب کے قیام کے تعلق سے مشاورت،اصلاح معاشرہ ،درس قرآن،درس حدیث کے سلسلے میں تبادلہ خیال،ایس آئی آر پر غور وخوض،دیگر امور باجازت صدر محترم ہے۔الحاج شاہ عمیر نے کہاکہ وقت مقررہ پر انشاء اللہ پروگرام بلاتاخیر شروع کر دیا جائیگا۔

Leave a Response