Wednesday, September 11, 2024
BlogRanchi News

اردو میں حلف برداری پر وزیر حفیظ الحسن کو ریاستی انجمن ترقی اردو جھارکھنڈ (رجسٹرڈ) کی مبارکباد

وزیر حفیظ الحسن ایک فعال و متحرک شخص اور محب اردو ہیں: ڈاکٹر محمد یٰسین قاسمی
رانچی: ریاستی انجمن ترقی اردو جھارکھنڈ (رجسٹرڈ) کے بانی صدر ڈاکٹر محمد یٰسین قاسمی کی جانب سے وزیر حفیظ الحسن کو دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ حلف برداری تقریب میں اردو سے حلف لینے پر محبان اردو میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ریاستی انجمن ترقی اردو جھارکھنڈ (رجسٹرڈ) کے صدر ڈاکٹر قاسمی نے کہا کہ اردو زبان میں حلف لینے سے یہ پتہ چلتا ہے کہ وزیر حفیظ الحسن کے دل میں اردو کیلئے بےپناہ محبت ہے اور ان کی تربیت میں بھی اردو کا ایک اہم کردار رہا ہے۔ ان کے گھر میں ان کے والد مرحوم حاجی حسین انصاری کا بھی اردو زبان و ادب سے گہرا تعلق رہا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وزیر حفیظ الحسن جھارکھنڈ میں اردو کے مسائل کو سنجیدگی سے لیں گے اور اس کے فوری نمٹارہ کیلئے عمل درآمد کریں گے۔ جھارکھنڈ میں اردو اساتذہ کی بحالی ایک بڑا مسئلہ ہے اور بھی اقلیتوں سے جڑے کئی مسائل ہیں۔ جن کے حل کئے جانے کا ان کی شخصیت سے ہمیں پورا یقین ہے۔

Leave a Response