Saturday, July 27, 2024
Ranchi News

راعین مسجد رانچی میں مولانا رابع حسنی ندوی کی وفات پر تعزیتی نشست

 

رانچی: آج بعد عشاء تراویح راعین مسجد ميں امارت شرعیہ جھارکھنڈ، مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کی جانب سے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر حضرت مولانا سید رابع حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی تعزيتي مجلس منعقد کی گئی، نشست کا آغاز مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کے جنرل سیکرٹری مفتی طلحہ ندوی نے کی۔ جس میں انھوں نے مولانا كے صفات حميده اور ان کے اوصاف جليلہ كا ذكر كيا۔

 امارت شرعیہ کے قاضی شریعت مفتی محمد انور قاسمی مولانا كو علوم شریعت کے ساتھ ساتھ  علوم ادب کو بيان کیا۔ تو وہیں مولانا مرحوم سے جڑی اپنی حسین یادوں کا بھی تزکرہ کیا۔ ساتھ ہی مفتی صاحب نے  حضرت  كی وفات کو پورے عالم اور پوری قوم وملت كیلئے بڑا خساره قرار دیا۔ انکے علاوہ مکہ مسجد کے خطیب مولانا ڈاکٹر طلحہ ندوی نے کہا کہ وہ ہمارے استاذ محترم تھے۔ خاموش طبیعت، اتنا متحمل مزاج، صابر، مدبر تھے۔ 21 سال تک پرسنل لاء بورڈ کے صدر رہے، اس بیچ ایک بیان بھی ایسا نہیں سنا ہوگا جس سے انتشار ہو۔ ایسی شخصیت تھی حضرت کا۔ جبکہ مدرسہ عالیہ عربیہ کانکے کے مؤقر استاذ

قاری صہیب احمد نے دعا کرائی۔الله رب العزت سے دعاگو ہے الله رب العالمین موصوف کی خدمات و حسنات کو قبول فرماکر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور ان کے درجات کو بلند  فرمائے آمین۔ موقع پر عباداللہ بھارت بیکری، صحافی عادل رشید، مولانا صادق تحسین امام مسجد زیب النساء، مولانا حسان ندوی امام راعین مسجد، مولانا دانش عبد اللہ امام مسجد ابوبکر، مولانا یحییٰ قاسمی، مفتی محمد اللہ قاسمی خطیب مسجد اقرأ، مولانا انس ندوی، مولانا نجیب مظاہری، مولانا مبشر ندوی، مولانا ڈاکٹر یونس ندوی، مدثر، محمد سعد متعلم مدرسہ ضیاء العلوم راے بریلی، مسجد مصلیان سمیت سینکڑوں لوگ تھے۔

Leave a Response